کاروار6/فروری (ایس او نیوز) نیشنل ہائی وے66پر فورلین منصوبے کے تحت تعمیری کام کی تکمیل کے بغیر ٹھیکے دار کمپنی کی طرف سے ٹول وصول کیے جانے کے خلاف بی جے پی لیڈروں نے آواز اٹھائی ہے۔
خیال رہے کہ ضلع شمالی کینرا میں بیلے کیری کراس پر ٹول پلازہ تعمیر ہوچکا ہے اور وہاں پر ٹیکس وصول کرنے کے لئے تیاریاں کی جارہی ہیں۔ بی جے پی ضلع یونٹ کے ترجمان راجیش نائک نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ نیشنل ہائی وے پر ابھی بہت سے مقامات پر تعمیری کام مکمل نہیں ہوا ہے۔ اس لئے کاروار انکولہ اسمبلی حلقے کے عوام کی طرف سے ٹول ٹیکس وصول کرنے کی مخالفت کی جاتی ہے۔
اس موقع پر دیہی یونٹ کے صدر سبھاش گونگی، نگرسبھا کی رکن روشنی مالسیکر، منوج بھٹ،روی راج انکولکر، کشن کامبلے، سندیش شیٹی، آدیش باندیکر، پردیپ گونگی انمول ریونکر وغیرہ موجود تھے۔