ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار: رکن اسمبلی روپالی نائک پر ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ لےکر کانگریس کا بڑے پیمانے پر احتجاج : کاروار بند منانےکا انتباہ

کاروار: رکن اسمبلی روپالی نائک پر ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ لےکر کانگریس کا بڑے پیمانے پر احتجاج : کاروار بند منانےکا انتباہ

Tue, 07 Mar 2023 21:24:35    S.O. News Service

کاروار :۸؍ مارچ (ایس اؤ نیوز ) سابق رکن اسمبلی ستیش سئیل پر حملہ کی کوشش کرنےوالی رکن اسمبلی روپالی نائک پر ایف آئی آر درج کرنے پر زور دیتےہوئے بلاک کانگریس کی طرف سے سیکڑوں عوامی نمائندوں اور لیڈران نے احتجاج کیا۔

پیر کی صبح متراسماج کے قریب سے شروع ہوئی احتجاجی ریلی شہر اہم راستوں سے گزرتے ہوئے ڈی سی دفتر پہنچی۔ شہر کے شیواجی سرکل، امبیڈکر سرکل کے قریب تھوڑی دیر کےلئے احتجاجی رکتے ہوئے رکن اسمبلی روپالی نائک کے خلاف  ایف آئی آر درج کرنےکا مطالبہ کیا۔ احتجاجی ریلی کے دوران احتجاجیوں نے رکن اسمبلی کے خلاف نعرے بازی کی جھڑی لگادی ۔ احتجاج میں میونسپالٹی ممبران، سابق ممبران، گرام پنچایتوں کے صدور، ممبران، سابق ممبران سمیت قریب 200لوگ شریک تھے۔

احتجاجی ریلی کی قیادت بلاک کانگریس صدر سمیر نائک کررہےتھے۔ گذشتہ 3مارچ کو سابق رکن اسمبلی ستیش سئیل جب ماجالی پنچایت ممبران کے ہمراہ ضلع پنچایت سی ای اؤ کے ساتھ پنچایت کی ترقی اور مسائل پر گفتگو کررہے تھے تو اس دوران دفتر پہنچی  رکن اسمبلی روپالی نائک مداخلت کرتےہوئے سابق رکن اسمبلی ستیش سئیل کی بے عزتی کی تھی ۔ سابق رکن اسمبلی کے عہدے کا احترام نہیں کیا۔ انہیں بے عزت کرتےہوئے شرابی ،شراب پی کر آیا ہےکیا، تو اگلے 100برسوں تک سابق ہی رہےگا جیسے ہتک آمیز جملے استعمال کئے تھے۔ اور پیپر ویٹ لےکر ان پر حملہ کرنےکی کوشش کی تھی۔ یہ سب کچھ ضلع پنچایت کے سی ای اؤ کے سامنے ہی پیش آیا تھا۔ دفتر میں نصب شدہ سی سی ٹی وی کیمروں میں بھی یہ سب قید ہواہے۔ اپنی ہتک کرنے اور حملہ کی کوشش کرنےوالی رکن اسمبلی روپالی نائک کے خلاف سابق رکن اسمبلی ستیش سئیل شہری پولس تھانےمیں مناسب قانونی کارروائی کا مطالبہ لےکر  شکایت بھی درج کی ہے۔ لیکن پولس ابھی تک ایف آئی آر درج نہیں کی ہے۔ اس کے بجائے ستیش سئیل کے خلاف ہی ایف آئی آر درج کی ہے۔ فوری طورپر رکن اسمبلی روپالی نائک کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے ۔ آج ہم بس علامتی طورپر احتجاج کئے ہیں۔ اگر ہماری مانگوں پر توجہ نہیں دی گئی تو ضلع بھر میں سخت احتجاج کیاجائے گااور کاروار بند منایا جائے گا۔ ودھان سودھا کے روبرو بھی احتجاج کئے جانے کا انتباہ میمورنڈم میں تحریر کیاگیا ہے۔ میمورنڈم کی سماعت کئے اپر ڈی سی راجو موگویر نے میمورنڈم کے متعلق حکومت کو متوجہ کئےجانےکا تیقن دیا۔

 بلاک کانگریس صدر سمیر نائک کی قیادت میں ہونےوالے احتجاج میں اترکنڑا ضلع مچھلی فروخت فیڈریشن کے صدر راجو تانڈیل، میونسپالٹی ممبران سندیپ یلیکر، ہریش ساگیکر، مقبول شیخ، موہن نائک، منا رونڈیکر، سہانی پاٹل، رتنا کرنائک، کر شنا مہیتا، ڈنکی ڈیسوزا، کشور دیسائی، وجئے دیسائی ، راجیندر رانے ، ناگراج گوڈا، آنجنیا وڈر، نوتن جین، ایم ای شیخ، بابو شیخ، شیام سئیل، چیتن ہری کنتر، پرشوتم نائک وغیرہ موجود تھے۔

مجھے ٹینڈر نہیں ملا ہے: احتجاج میں بات کرتےہوئے بلاک کانگریس صدر سمیر نائک نے کہاکہ حالیہ سنگ Screenshot_(16).pngبنیاد کے لئے بھومی پوجا کئے گئے 6.5 کروڑروپیوں کا ٹینڈر مجھے نہیں ملاہے۔ رکن اسمبلی کو چاہئےکہ وہ ہر طرح سے جانکاری حاصل کرنے کے بعد با ت کریں۔ صدر کو 6.5 کروڑروپیوں کا ٹینڈر دلانے کی بات کرنا ٹھیک نہیں ہے۔ کسی ایک کمپنی کو آن لائن کے ذریعے وہ ٹینڈر ملا ہے۔ وہ رکن اسمبلی کی طرف دیاگیا ٹینڈر نہیں ہے۔ میں ایم ٹیک ڈگری ہولڈر ہوں اور ایک کمپنی کے لئے کام کرتاہوں۔ میں کلاس ون کانٹراکٹر ہوں۔ کمپنی کو ملےہوئے کام کی میں نگرانی کررہاہوں۔ اور یہ کام میرا نہیں بلکہ کمپنی کی طرف سے نگرانی کےلئے دیاگیا کام ہے۔ رکن اسمبلی نے مجھے کوئی کام نہیں دیاہے۔ ایک رکن اسمبلی کے لئے اچھا نہیں ہے کہ جوچاہیں و ہ بات کریں۔ ستیش سئیل اور میرے درمیان کوئی لین دین نہیں ہے اور نہ ان کے ساتھ کوئی شراکت داری ہے۔

رکن اسمبلی کا رویہ مکمل غلط:ماجالی گرام پنچایت کے صدر کرشنا مالسیکر نے معاملے کے متعلق کہاکہ میں Screenshot_(17).pngچارمرتبہ پنچایت کے لئے منتخب ہواہوں۔ ستیش سئیل ، آنند اسنوٹیکر سمیت کئی ارکان اسمبلی منتخب ہوئےہیں۔ لیکن روپالی نائک کی طرح ہمارے ساتھ کسی نے تفریق نہیں کی۔ گذشتہ 5برسوں سے ماجالی میں کوئی ترقی نہیں ہوئی ہے۔ ہماری درخواست پر ضلع پنچایت سی ای اؤ سے ملاقات کے لئے ستیش سئیل آئے ہوئے تھے۔ وہاں رکن اسمبلی نے جو رویہ اپنا یا ہے وہ 100 فی صد غلط ہے۔ جب ہم بات کررہےتھے تو رکن اسمبلی کو مداخلت نہیں کرنی تھی ۔ جب رکن اسمبلی نے کہہ دیا تھا کہ میری طرف سے نہیں ہوگا تو پھر اس کے بعد ہی ہم لوگ وہاں پہنچے ہوئے تھے۔


Share: