کاروار،یکم نومبر (ایس او نیوز) سومن ڈی پینّیکر کو اترا کنڑ ضلع کی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) مقرر کیا گیا ہے، جس کے ساتھ ہی انہیں ضلع اُترکنڑا میں پہلی خاتون ایس پی بننے کا شرف حاصل ہوگیا ہے۔ریاستی حکومت نے ہفتہ کو اس سلسلے میں ایک حکم نامہ جاری کیا تھا جس میں ڈاکٹر سومن کو اُترکنڑا میں ایس پی کی ذمہ داری سونپی گئی۔
2013 بیچ کی آئی پی ایس افسر ڈاکٹر سومن منڈیا ضلع میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھی۔ ان کا تعلق پڑوسی ضلع بیلگام کے خانہ پور تعلقہ کے بیڑی قصبہ سے ہے۔
اُترکنڑا کے ایس پی شیو پرکاش دیوراج کا اب گدگ میں تبادلہ کیا گیا ہے، موصوف کو گذشتہ دو سالوں تک اُترکنڑا میں اپنی خدمات انجام دینے کا موقع ملا۔
