کاروار: 30/جون(ایس او نیوز) اتر کنڑا ضلع میں گذشتہ 24گھنٹوں میں 18.1ملی میٹر شرح کے مطابق کل 198.9ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔ ماہ جون میں معمول کی شرح 699ملی میٹر ہے تو اب تک 738.1ملی میٹر بارش کی پیمائش کی گئی ہے۔ امسال جون کے مہینے میں 37.1 ملی میٹر بارش زیادہ ہوئی ہے۔
ضلع کے تعلقہ جات کی بات کریں تو انکولہ 47.4م م۔ بھٹکل 12.4م م۔ ہلیال 2.4م م ۔ ہوناور9.3م م ۔ کاروار 44.8م م ۔ کمٹہ 31.4م م ۔منڈگوڈ 3.6م م ۔ سداپور 1.4م م ۔ سرسی 17م م ۔ جوئیڈا 5.6م م اور یلاپور میں 23.6ملی میٹر بارش درج کی گئی ہے۔ اسی طرح ضلع کے ڈیموں میں پانی ذخیرہ کی سطح میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ کدرا ڈیم کی سطح 34.50میٹر ہے تو اب تک 30.40میٹر پانی جمع ہواہے۔ کوڈسلی میں 68.3میٹر،سوپا 535.55میٹر۔ تٹی ہلا 433.9میٹر ۔ گیر سوپا 49.59میٹر ۔لنگن مکی 1773.20میٹر پانی جمع ہواہے۔