ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار: ماہی گیر کشتیوں کو مٹی کا تیل کے بجائے گیس سلینڈر: محکمہ ماہی گیر کا نیا تجربہ

کاروار: ماہی گیر کشتیوں کو مٹی کا تیل کے بجائے گیس سلینڈر: محکمہ ماہی گیر کا نیا تجربہ

Sat, 29 Jan 2022 18:50:26    S.O. News Service

کاروار:29؍ جنوری (ایس اؤ نیوز) مٹی کے تیل سے چلنے والی کشتیوں کو گیس سلینڈر مہیا کرنےکے متعلق غورکیاجارہاہے۔ اس سلسلےمیں ماہرین سے رپورٹ مانگی گئی ہے، اس بات کی جانکاری اترکنڑا ضلع نگراں کاروزیر کوٹا شری نواس پجاری نے دی۔ کشتیوں کو مٹی کا تیل ٹھیک طرح سے نہیں مل رہاہے۔ بینکوں سےلاکھوں روپئےکا قرض لےکر کشتی کے ذریعے ماہی گیری کرنے والے نوجوانوں کو مٹی کا تیل نہ ملنے سے مسئلہ پیدا ہوگیا ہے۔

اخبارنویسوں نے وزیر موصوف کے سامنے سوال رکھا کہ ریاست میں 10ہزار کشتیاں ہیں جن میں سے  محکمہ ماہی گیر میں صرف 4600کشتیوں کی رجسٹریشن ہوئی ہے۔ ان کشتیوں کو بھی مٹی کا تیل وقت پر اورٹھیک طرح سے فراہم نہیں کیاجارہاہے اور سبھی کشتیوں کو محکمہ میں رجسٹریشن نہ کرتےہوئے ہراساں کیا جارہاہے۔ ان مسائل سے ماہی گیروں کو کب چھٹکارا حاصل ہوگا۔ تو موصوف وزیر نے وضاحت کرتےہوئےقبول کیا کہ کشتیوں کو مٹی کا تیل وقت پر نہیں مل رہاہےاس مسئلے کو لےکر مرکزی حکومت کو جانکاری دی گئی ہے۔ اور اب تک جتنا مٹی کا تیل منظور ہونا تھا وہ منظور ہواہے۔ لیکن مستقبل میں یہ مسئلہ سنگین ہوسکتا ہے اسی لئے ابھی سے اس مسئلہ کا حل نکالنے کے سلسلے میں غورکیا جارہاہے۔ مٹی کے تیل کی جگہ پر گیس استعمال کرنےکے متعلق غورکیا جارہاہے۔

ماہرین کی طرف سے پہلے مرحلے کا تجربہ ہواہےتفصیلی رپورٹ موصول ہونا باقی ہے۔ اگر کشتیوں کے انجن کو مٹی کا تیل دستیاب نہیں ہوتاہے تو گیس کے استعمال کاموقع موجود ہے۔ ممکنات کے متعلق رپورٹ موصول ہونے کے بعد ہی کسی نتیجےپر پہنچنے کی بات وزیر نے کہی۔ اس موقع پر ودھان پریشد رکن گنپتی الویکر، کارواربلدیہ صدر ڈاکٹر نتین پکلے ، نائب صدر پرکاش پی نائک، ڈی سی ملئی مہیلن ، ضلع پنچایت سی ای اؤ پریانگا ایم، ضلع ایس پی ڈاکٹر سمن پنیکر موجود تھے۔

 کشتیوں کا رجسٹریشن : وزیر کوٹا سری نواس پجاری نے کہا کہ ساحلی پٹی پر واقع تینوں اضلاع میں جن کشتیوں کا محکمہ ماہی گیر میں رجسٹریشن نہیں ہواہے اس کی جانچ کی جائے گی اور سبھی کشتیوں کی رجسٹریشن کے لئے کارروائی کی جائے گی۔


Share: