کاروار:23/جنوری (ایس او نیوز) غیر قانونی طورپر ریت سپلائی کررہی3لاریوں کو ضلع کرائم برانچ کے انسپکٹر این ، آنجنیا کی قیادت میں کارروائی کرتے ہوئے اپنی تحویل میں لئے جانے کا واقعہ اتوار کو پیش آیا ہے۔
انکولہ کے رامن گولی کے قریب 2دلاری ڈرائیور اپنی لاریوں میں غیر قانونی طورپر ریت لوڈ کر سپلائی کئے جانے کی مصدقہ خبر پر دی سی بی آئی پولس نے چھاپہ مار اہے۔ چھاپہ ماری کے دوران لاری ڈرائیور فرار ہوگئے البتہ پولس نے لاری اور ریت کو اپنی تحویل میں لینے کے بعد انکولہ پولس تھانہ میں کیس درج کرلیا ہے۔ ایک دوسرے واقعہ میں انکولہ سے ہبلی کی طرف روانہ لاری میں غیر قانونی طورپر ریت سپلائی کرنےکے دوران پولس نے چھاپہ مار کر لاری اور ریت کو ضبط کرلیا ہے۔ یہاں بھی لاری ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوا ہے۔ یلاپور پولس تھانہ میں کیس درج کیا گیا ہے۔