کاسرگوڈ 26؍جون (ایس او نیوز) یہاں سے قریب سیتانگولی نامی مقام پر تلواروں سے لیس ایک گینگ نے دکان میں گھس کر ایک شخص پر حملہ کیا اور پھر موقع پر سے حملہ آور فرار ہوگئے۔
سیتانگولی میں ایلمیونیم فیبریکیشن کی دکان چلانے والے عارف(31سال) پردوپہر کے وقت دن دہاڑے اس کی دکان میں گھس کر حملہ کیا گیا ۔ عارف جان بچانے کے لئے بھاگ کر قریبی مسجد میں جا گھسا۔ حملہ آور مسجد تک اس کاپیچھا کرنے کے بعد وہاں سے فرار ہوگئے۔ عارف کو منگلورو کے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔کہاجاتا ہے کہ پرانی رقابت کا بدلہ لینے کے لئے تلواروں سے لیس اس ٹولی نے یہ حملہ کیا تھا۔
کُمبلے پولیس نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور کیس درج کرلیا ہے۔ملزمین کی تلاش جاری ہے۔