نئی دہلی ،07؍جون( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) بی جے پی سے ناراض شیوسینا کے ایگزیکٹو چیئرمین ادھو ٹھاکرے کو منانے امت شاہ بدھ کی شام ممبئی میں ان کے گھر ماتوشری پہنچے۔دونوں کے درمیان ڈھائی گھنٹے تک بات چیت ہوئی۔اس میں کیا بات ہوئی، ابھی اس کی معلومات سامنے نہیں آئی ہے۔یہ ملاقات اہم تھی کیونکہ مرکزی اور ریاستی سطح پر اتحاد ہونے کے باوجود بی جے پی اور شیو سینا کے تعلقات میں تلخی آئی تھی لیکن یہ دور ہوتی نظر نہیں آ رہی ہے۔شیوسینا لیڈر سنجے راوت نے کہا ہے کہ ہم امت شاہ جی کا ایجنڈا جانتے ہیں لیکن شیوسینا نے تجویز پاس کر رکھا ہے کہ وہ آنے والے تمام انتخابات اکیلے لڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنا پیشکش تبدیل نہیں جا رہے ہیں۔سنجے راوت کا بیان شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے اور بی جے پی قومی صدر امت شاہ کی ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے۔آپ کو بتا دیں کہ بدھ کو سامنا میں شائع اداریہ میں شیوسینا نے مختلف ریاستوں میں ہوئے ضمنی انتخابات میں شکست کے بعد بی جے پی کے پہنچ پروگرام پر سوال اٹھایا تھا۔اداریہ میں کہا گیا کہ شیوسینا آئندہ تمام انتخابات اکیلے لڑے گی۔اس میں لکھا ہے کہ وزیر اعظم دنیا کی سفر کر رہے ہیں اور بی جے پی صدر امت شاہ رابطے پروگرام کے تحت ملک بھر میں گھوم رہے ہیں۔ شاہ این ڈی اے ساتھیوں سے ملیں گے۔تاہم وہ وکیا کریں گے؟ وہ ایسے وقت میں کیوں مل رہے ہیں، جب بی جے پی کو ضمنی انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑاہے۔بی جے پی کے رابطہ حمایت مہم کے تحت پارٹی صدر امت شاہ آج پنجاب میں ہوں گے۔جہاں وہ اکالی لیڈر پرکاش سنگھ بادل اور ان کے بیٹے سکھبیر سنگھ بادل سے ملیں گے۔2019 انتخابات کی حکمت عملی پر بحث ہو گی۔امت شاہ آج مشہور ہاکی کھلاڑی بلبیر سنگھ اور مشہور رنر ملکھا سنگھ سے بھی مل کر مودی حکومت کی چار سال کی کامیابیوں کو بتائیں گے۔بہار میں این ڈی اے کے اتحادیوں کی ناراضگی کے درمیان بی جے پی کے ریاستی صدر نتیاند رائے نے آج این ڈی اے کے تمام جماعتوں کے رہنماؤں کو رات کے کھانے پر بلایا گیا ہے۔مودی حکومت کے 4 سال ہونے کے موقع پر یہ منظم کیاگیا ہے۔مانا جا رہا ہے کہ اس ڈنر کے بہانے بی جے پی اپنے ساتھیوں کے گلے شکوے دور کرنے کی کوشش کرے گی۔