ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کانگریس امیدواروں کی نئی فہرست جاری ، غازی پور میں بی جے پی کے منوج سنہا کے خلاف اتارا یہ بڑا لیڈر

کانگریس امیدواروں کی نئی فہرست جاری ، غازی پور میں بی جے پی کے منوج سنہا کے خلاف اتارا یہ بڑا لیڈر

Sun, 14 Apr 2019 16:43:24    S.O. News Service

نئی دہلی،14؍اپریل (ایس او نیوز؍یو این آئی) کانگریس نے لوک سبھا انتخابات کے لئے  ہریانہ، مدھیہ پردیش اور اترپردیش کے 18 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا جس کے ساتھ ہی پارٹی اب تک 404 امیدواروں کا اعلان کرچکی ہے۔پارٹی کی یہاں جاری ریلیز کے مطابق مرکزی انتخابی کمیٹی نے ہریانہ میں چھ، مدھیہ پردیش میں تین اور اترپردیش میں نو امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔

ہریانہ میں پارٹی نے امبالہ (ریزرو) سیٹ سے کماری سیلجا، سرسہ (ریزرو) سے اشوک تنور، روہتک سے دپندر ہڈا، بھوانی مہندر گڑھ سے محترمہ شروتی چودھری، گڑگاؤں سے کپتان اجے یادو اور فریدآباد سے للت ناگر کو امیدوار بنایا ہے۔

مدھیہ پردیش کے بھنڈ (ریزرو) سے دیواشیس جراریا، گوالیار سے اشوک سنگھ اور دھار سے (ریزرو) سے دنیش گروال کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔اترپردیش میں موہن لال گنج (محفوظ) سے رام شنکر بھارگوا کے مقام پر آر کے چودھری کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ امبیڈکر نگر سے امید سنگھ نشاد، گونڈا سے محترمہ کرشنا پٹیل، بستی سے راج کشور سنگھ، سلیم پور سے راجیش مشرا، جون پور سے دیو ورت مشرا، غازی پور سے اجیت پرتاپ کشواہا، چندولی سے محترمہ شیو کنیا کشواہا اور بدوہی سے رماکانت یادو کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔


Share: