جے پور12 دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) کانگریس ریاستی سچن پائلٹ نے جمعرات کو کہا کہ پارٹی صدر کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ ورکنگ کمیٹی کرے گی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے امید ظاہر کی کہ پارٹی اس بارے میں کوئی اچھا فیصلہ کرے گی،تاکہ کانگریس ریاستوں اور مرکز میں واپسی کا دور دگنی طاقت سے شروع کر سکے۔ یہاں نامہ نگاروں کے ایک سوال کے جواب میں نائب وزیر اعلی پائلٹ نے کہا کہ سونیا گاندھی جب (چیئرمین) بنیں تو عبوری صدر بنی تھیں، یہ سب جانتے ہیں۔ اب یہ فیصلہ ورکنگ کمیٹی کو کرنا ہے کہ کب کس قسم کا انتخاب کروانا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم پہلے سے کہتے آئے ہیں کہ راہل گاندھی نے پارٹی کا رخ بہت جارحانہ رکھا اور مرکزی حکومت کو چیلنج کیا۔انتخابات میں ہم ہارے یا جیتے، یہ الگ موضوع ہے اور چونکہ یہ عبوری نظام ہے، تو بہت جلد پارٹی فیصلہ کرے گی، لیکن یہ کام کانگریس ورکنگ کمیٹی کا ہے۔پائلٹ نے کہا کہ ہم لوگ پہلے بھی چاہتے تھے کہ نوجوانوں کو طاقت دی جائے چاہے وہ ملک ہو یا صوبہ ہو۔ ہمیشہ نوجوانوں کو ہماری پارٹی نے آگے رکھا ہے اور اسی سمت میں ہم کام کر رہے ہیں۔ مجھے پورا یقین ہے کہ قیادت کے حساب سے پارٹی بہت جلد ایک اچھا اور بامعنی فیصلے کرے گی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ، تاہم سونیا گاندھی نے جن مہینوں میں کام سنبھالا ہے اس دوران کانگریس کو مضبوطی ملی ہے چاہے وہ ہریانہ ہو مہاراشٹر ہو یا باقی جگہ پر ہو۔ آنے والے دنوں میں کانگریس پارٹی ایک اچھا فیصلہ کرے تاکہ ہم سب کو اور دگنی طاقت سے آپ کی واپسی کا دور شروع کریں۔