ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کانگریس کا سرکار پر کم سے کم امدادی قیمت کے نام پر ڈھونگ کر نے کا الزام

کانگریس کا سرکار پر کم سے کم امدادی قیمت کے نام پر ڈھونگ کر نے کا الزام

Thu, 19 Jul 2018 23:26:50    S.O. News Service

نئی دہلی،19جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کانگریس پارٹی نے حکومت کی طرف سے حال ہی میں مختلف فصلوں کے لئے طے شدہ امدادی قیمت (منیمم سپورٹنگ پرائز-ایم ایس پی)کو ناکافی قرار دیتے ہوئے آج پارلیمنٹ کے کیمپس میں مظاہرہ کیا اور کہا کہ وہ جمعہ کو عدم اعتماد کے قرارداد پر بحث کے دوران بھی اس مسئلے کو اٹھائیگی۔ کانگریس کے ممبران پارلیمنٹ نے صبح ایوان کی کارروائی شروع ہونے سے پہلے پارلیمنٹ کے کیمپس کے اندر اور پارلیمنٹ کے گیٹ پر ہاتھوں میں مکا لے کر مظاہرہ کیا۔ وہ ایم ایس پی نہیں یہ دھوکہ ہے کے نعرے لگا رہے تھے۔

کانگریس ممبر پارلیمنٹ جیوتی رادتیہ سندھیا نے الزام لگایا کہ حکومت نے فصلوں کی امدادی قیمت بڑھانے کا ڈھونگ کیا ہے۔ گزشتہ چار سال میں امدادی قیمت نہیں بڑھائی گئی ہے اور اب انتخابی سال میں حکومت ایم ایس پی کے نام پر حقیقی لاگت قیمت سے محض 10فیصد زیادہ قیمت دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چار سال میں کھاد اور ڈیزل کی قیمتوں میں کافی اضافہ ہوا ہے اور کسانوں کی لاگت طے کرتے وقت ان حقائق کو نظر انداز کیا گیا۔ سندھیا نے کہا کہ حکومت نے پہلے ڈاکٹر ایم ایس سوامی ناتھن کی طرف سے بتائے سی -2 فارمولہ کی بنیاد پرلاگت طے کرنے اور اس پر ڈیڑھ گنا ایم ایس پی دینے کی بات کہی تھی۔ لیکن، اس نے اے 2 پلس ایف ایل فارمولہ پر لاگت کا حساب کر کے اس سیڈیڑھ گنا ایم ایس پی مقرر کیا۔ اس طرح اس نے کسانوں کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اے 2 پلس ایف ایل میں کسان کی مخصوص فصل پر اخراجات اور خاندان کے ارکان کے لیبر(محنت)کو شامل کیا جاتا ہے۔ سی 2 فارمولہ میں زمین کا کرایہ اور دیگر بہت سے عوامل کو بھی شامل کیا جاتا ہے جس سے لاگت قیمت بہت بڑھ جاتی ہے۔ کانگریس ممبر پارلیمنٹ نے کہا کہ جمعہ کو مودی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کے قرارد اد پر ایوان میں بحث کے دوران بھی پارٹی اس مسئلے کو اٹھائیگی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت نے اپنا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔ کسان خودکشی کر رہے ہیں، دہلی عصمت دری کی دار الحکومت بن گئی ہے، لیکن وزیر اعظم کو ان کی کوئی فکر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے انتخابات میں کسان بھارتیہ جنتا پارٹی کو زمین پر لا دیں گے۔


Share: