بنگلورو، 14مارچ (ایس او نیوز؍ یواین آئی ) کرناٹک فلم چیمبر نے یو ایف او موویز انڈیا لمیٹڈ اور کیوب سنیما ٹکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے فلموں کی نمائش کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف ایک ہفتہ کے احتجاج سے دستبرداری اختیار کرلی۔چیمبر کے صدر ایس آر گووندو نے بتایا کہ فلم کی نمائش کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر اضافہ کے خلاف 9مارچ سے ساوتھ انڈیا فلم چیمبر کی اپیل پر یہ احتجاج کیا گیا تھا۔ 50فیصد تک قیمتوں میں کمی کے مطالبہ پر غور کرنے کمپنیوں کی یقین دہانی کے بعد اس سے دستبرداری اختیار کی گئی۔یہ کہتے ہوئے کہ کرناٹک میں نئی فلموں کی ریلیز 16مارچ سے شروع ہوگی گووندو نے کہا کہ 31مارچ تک اس مطالبہ پر غور کرنا چاہئے اور اگر 16تا 31مارچ ریلیز ہونے وا لی نئی فلموں پر ہونے والے مصارف کے 50فیصد ادائیگی کے مطالبہ کی تکمیل میں ناکامی پر احتجاج میں شدت پیدا کی جائے گی ۔ 9مارچ کو ایک دن کے لئے کرناٹک کی مکمل انڈسٹری رک گئی تھی اور تب سے نئی فلموں کی ریلیز پر روک لگادی گئی تھی۔ گووندو نے کہا کہ مختلف زمروں میں 10ہزار ' 15ہزار اور 20ہزار کے اضافے کئے گئے تھے ۔