بنگلورو، 7؍اگست (ایس او نیوز) اتوار کی شام 5 بجے تک 24 گھنٹوں کے دوران کرناٹک میں 74,384 افراد کی کورونا جانچ کی گئی اور نئے 9,319 افراد کو کوروناسے متاثر پائے جانے پر اسپتالوں اور کووڈ کیر سنٹرس میں داخل کیا گیا ہے جس کے نتیجہ میں کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد بڑھ کر 3985515 یا یا چار لاکھ کے قریب ہوگئی ہے۔
دوسری جانب 24 گھنٹوں میں 9,575 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اب تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2,92,873 ہوگئی ہے۔ 95 ؍افراد کے فوت ہونے سے اب تک کورونا سے فوت ہونے والوں کی تعداد 6,393 ہوگئی ہے اور 775 افراد کی حالت نازک ہے۔ جن کا آئی سی یو میں علاج جاری ہے۔
گزشتہ 14 دنوں میں پرائمری رابطہ میں آنے والے 785959 افراد اور سکینڈری رابطہ میں آنے والے 1090165 افراد کی نشاندہی کر کے انہیں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ 494505 افراد اس وقت ہوم کورنٹین میں ہیں۔
اتوار کے دن ریاست میں 74,384 افراد کا کورونا ٹسٹ کیا گیا۔ اتوار کے دن بنگلورو میں ایک بار پھر سب سے زیادہ 2,824 نئے مریض پائے گئے جبکہ 4,540 مریض صحت یاب ہو کر گھر گئے اور 38 مریضوں کے فوت ہونے کے بعد فوت ہونے والے مریضوں کی تعدا بڑھ کر 2,163 ہوگئی ہے۔
سوائے بیدر، چامراج نگر ، چکبالاپور کے بقیہ تما اضلاع میں 100 تا 686 نئے مریض پائے گئے ہیں۔ باگل کوٹ، بنگلورو دیہی ، چامراج نگر، چترادرگہ، داونگیرے ، ہاویری ، کولار ، رام نگرم میں کوئی مریض فوت نہیں ہوا ہے۔ جبکہ یادگیر ، وجئے پور ، اُتر کنڑا ، ٹمکورو ، شیموگہ ، رائچور ، منڈیا ، کوپل ، کورگ ، گلبرگہ ، ہاسن، گدگ، دکشن کنرٓ ، چکمگلورو ، چکبالاپور ، بیدر میں ایک تا 5 مریض فوت ہوئے ہیں۔