ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک ہائی کورٹ کا ریاستی حکومت کو جھٹکا ؛ 61 مقدمات دستبرداری کے احکام پر حکم التواء

کرناٹک ہائی کورٹ کا ریاستی حکومت کو جھٹکا ؛ 61 مقدمات دستبرداری کے احکام پر حکم التواء

Wed, 23 Dec 2020 11:35:13    S.O. News Service

بنگلورو، 23؍دسمبر (ایس او نیوز؍پی ٹی آئی)  کرناٹک ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کے ان احکام پر حکم التواء صادر کردیا جس کے تحت وزراء اور منتخب نمائندوں کے خلاف 61 کیسس میں مقدمہ واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ 

چیف جسٹس ابھئے شرینواس اوکا اور جسٹس وشواجیت شیٹی کی ڈیویژن بنچ نے کہا کہ ہم ہدایت دیتے ہیں کہ 31 ؍ اگست 2020 کے احکام کی بنیاد پر کوئی اگلا قدم نہیں اٹھا یا جائے گا۔ عدالت نے حکومت کو اگلے سال 22؍جنوری تک اپنا اعتراض داخل کرنے کی ہدایت دی ۔ عدالت ایک این جی اوپیپلز یونین آف سیول لبرٹیز کی اس درخواست پر سماعت کررہی تھی جس میں سی آر اپی سی کی دفعہ 321 کے تحت 61 کیسس میں مقدمہ واپس لیے جانے سے متعلق حکومت کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا۔ کیس کی یکم  دسمبر کو گزشتہ سماعت کے دوران ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ کے ایک حکم کا حوالہ دیا تھا۔ 

عدالت نے کہا تھا کہ سی آر پی سی کی دفعہ 321 کے تحت کارروائی صرف عدالت کی اجازت سے ہی کی جاسکتی ہے۔ عدالت نے کہا تھا کہ یہاں تک کہ اگر کوئی درخواست سی آر پی سی کی دفعہ 321 کے تحت داخل کی جاتی ہے تو عدالت یہ جائزہ لینے کے لئے مجبور ہے کہ بادی النظر کیس بنتا ہے یا نہیں اور عدالت کے پاس درخوات کس مسترد کرنے کا اختیار ہے۔ 


Share: