ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک : اسمبلی میں سنگھ کو لے کر ہنگامہ، اسپیکر نے کہا۔ آنے والے دنوں میں آپ سب آر ایس ایس کہیں گے

کرناٹک : اسمبلی میں سنگھ کو لے کر ہنگامہ، اسپیکر نے کہا۔ آنے والے دنوں میں آپ سب آر ایس ایس کہیں گے

Thu, 24 Mar 2022 21:37:06    S.O. News Service

بینگلور،24؍مارچ (ایس او نیوز) 24؍مارچ کو ہوئے کرناٹک اسمبلی کے اجلاس میں کانگریس لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ ( آر ایس ایس ) کو لے کر بیان دیا تو اسمبلی میں گرما گرم بحث شروع ہو گئی۔ جس پر ایک بار پھر بی جے پی لیڈر کے ایس ایشور پانے متنازعہ بیان دے ڈالا۔

کا نگریس لیڈر سدارامیا نے جب آر ایس ایس پر تبصرہ کرتے ہوۓ امن و امان پر سوالیہ نشان لگا یا تو بحث کے دوران اسمبلی اسپیکر نے کہا کہ یہ ہمارا آرایس ایس ہے ، میرا آر ایس ایس ہے ، آنے والے دنوں میں آپ سب اسے آر ایس ایس کہیں گے۔ 

اس کے بعد بی جے پی لیڈر کے ایس ایشور پا نے مسلمانوں اور عیسائیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسلمان اور عیسائی مستقبل میں آرایس ایس کا نام لیں گے ۔ اس متنازعہ بیان کے بعد اسمبلی میں ہنگامہ شروع ہو گیا۔

بی جے پی لیڈر کے اس متنازعہ بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوۓ کا نگر یس لیڈر کے جے جارج نے کہا آپ کون ہوتے ہیں یہ کہنے والے کہ مستقبل میں عیسائی اور مسلمان آرایس ایس کا نام لیں گے ؟ ان کے علاوہ سدارامیا نے کہا کہ میں کبھی بھی آرایس ایس کا حصہ نہیں بنوں گا اور کبھی اس کا نام نہیں لوں گا۔ 

آپ کو بتادیں کہ بی جے پی لیڈر کے ایس ایشورپا ماضی میں بھی اپنے بیانات کی وجہ سے تنازعات میں رہے ہیں ۔ انہوں نے حال ہی میں ایک بڑا متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ آنے والے والے وقت میں بھگوا پرچم قومی پرچم بن سکتا ہے ۔ ان سے اس بارے میں پوچھا گیا جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ آج ممکن نہیں لیکن مستقبل میں ہو سکتا ہے۔ تاہم انہوں نے ترنگے کے احترام کی بات بھی کی۔ 

ان کے بیان کے بعد سے کا نگر یس مسلسل ان کے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہی ہے ۔ اس پر اسمبلی میں بھی خوب ہنگامہ ہوا۔ فی الحال کے ایس ایشور پا نے ایک بار پھر نیامتنازع بیان دے کر کر ناٹک کی سیاست کو گرمانے کا کام کیا ہے۔


Share: