ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کرناٹکا کبڈی ٹیم کے لئے بھٹکل کے جگدیش نائک لگاتار دوسری مرتبہ منتخب

کرناٹکا کبڈی ٹیم کے لئے بھٹکل کے جگدیش نائک لگاتار دوسری مرتبہ منتخب

Thu, 12 Jan 2017 18:20:26    S.O. News Service

بھٹکل:12/جنوری  (ایس او نیوز) مہاراشٹرا کے میرج میں انڈر16کے پی یوکالج طلبا کے درمیان منعقد ہونے والے قومی سطح کے کبڈی ٹورنامنٹ میں مقابلہ آرائی کرنے والی ریاست کرناٹکا کی ٹیم کے لئے بھٹکل کے پرشورام اسپورٹس کلب کے ممبر جگدیش ایم نائک لگاتار دوسری مرتبہ منتخب ہوئے ہیں۔ جگدیش فی الحال موڈبیدرے کے آلواس کالج میں زیر تعلیم ہے ۔ جگدیش کے انتخاب پر پرشورام کلب کے صدر ، ممبران اور دیگر تنظیموں اور اداروں کے عہدیداران نے مبارکبادی پیش کی ہے۔


Share: