ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کلبرگی: ٹمپو اور لاری کی ٹکر میں ڈرائیورسمیت دولوگوں کی موت؛ کئی مسافر زخمی

کلبرگی: ٹمپو اور لاری کی ٹکر میں ڈرائیورسمیت دولوگوں کی موت؛ کئی مسافر زخمی

Sat, 24 Dec 2022 19:16:26    S.O. News Service

کلبرگی:24؍ دسمبر(ایس اؤ نیوز) سڑک کنارے پارک کی ہوئی لاری سے ایک تیز رفتار ٹمپو ٹکراگئی جس کے نتیجے میں ٹمپو ڈرائیور سمیت دولوگوں کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ حادثہ سنیچر کو جیورگی کے قریب گونلی کراس پر پیش آیا۔

مہلوکین کی شناخت جیورگی تعلقہ ہاگرگنڈگی کے مکین سنجیوکماروجاپور(30) اور ٹمپو ڈرائیور اپارائے برادر کے طورپر کی گئی ہے۔ ہاگرگنڈگی دیہات سے تعلق رکھنے والے دونوں افراد آپس میں رشتہ دارتھے۔

بتایاجارہا ہے کہ ٹمپو کا ڈرائیورغالباًغنودگی کی حالت میں سڑک کنارے پارک کی ہوئی لاری سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں ٹمپو کے سامنےوالا حصہ مکمل طور پر برباد ہوگیا ہے ، سواری میں پھنسی ڈرائیور کی نعش کو پولس نے باہر نکالا ۔ ٹکر میں ٹمپو پر موجود کئی مسافروں کو چوٹیں آئی ہیں جنہیں کلبرگی کے پرائیویٹ اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ حادثے کو لےکر جیورگی پولس تھانہ میں کیس درج کیا گیا ہے۔


Share: