ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کمٹہ تعلقہ میں نابالغہ کی عصمت دری کے الزام میں نوجوان گرفتار

کمٹہ تعلقہ میں نابالغہ کی عصمت دری کے الزام میں نوجوان گرفتار

Fri, 06 Mar 2020 18:38:35    S.O. News Service

کمٹہ:6؍ مارچ(ایس اؤ نیوز)نابالغہ کی عصمت دری کے الزام میں کمٹہ تعلقہ مورور کلبے کے ایک نوجوان کو پولس نے گرفتار کرتےہوئے عدالت میں پیش کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

ملزم کی شناخت ایشور گوڈا کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ جس کے تعلق سے بتایا گیا ہےکہ شہر کی کالج میں پی یوسی دوم میں زیرتعلیم 17سالہ طالبہ کوشادی کا جھانسہ دے کر  گھر میں تنہا پاکر عصمت دری کی ہے۔ جب کہ لڑکی تین ماہ کی حاملہ ہے۔ جب لڑکی کے والدین کو پتہ چلا تو انہوں نے ایشور گوڈا کے خلاف کمٹہ پولس تھانے میں شکایت درج کی ۔ پوکسو ایکٹ کے تحت کیس درج کرلینے کے بعد پولس انسپکٹر آنند مورتی نے ملزم ایشور کو گرفتار کرلیا اور پوچھ تاچھ کے بعد عدالت میں پیش کیاگیا جہاں اس کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق  لڑکی اورایشور گوڈا  دونوں قریب کے دیہات سے تعلق رکھنے کی وجہ سے دونوں میں  شناسائی تھی اس کی بنیاد پر آپسی میل جول ہوا اور نوبت یہاں تک پہنچی۔


Share: