ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کمٹہ کے برگی قومی شاہراہ پر لاری اور بس کی ٹکر : 4آنگن واڑی کارکنان شدید زخمی ؛دو کی حالت نازک

کمٹہ کے برگی قومی شاہراہ پر لاری اور بس کی ٹکر : 4آنگن واڑی کارکنان شدید زخمی ؛دو کی حالت نازک

Mon, 27 Jan 2020 19:04:06    S.O. News Service

کمٹہ:27؍جنوری(ایس اؤ نیوز) کمٹہ تعلقہ کے برگی نیشنل ہائی وے پر پارک کی گئی ایک بس کو پیچھے سے ایک تیز رفتار لاری نے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں بس اور لاری پر سوار چار لوگ شدید زخمی ہوگئے۔ حادثہ پیر کو پیش آیا۔

بتایا گیا ہے کہ انجن میں خرابی پیش آنے  کی وجہ سے سرکاری بس سڑک کنارے کھڑی تھی جس کے دوران  کاروار سے انکولہ کی طرف جانے والی ایک لاری تیز رفتاری کے ساتھ بس کے پچھلے حصے سے ٹکراگئی۔

ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں دو  شدید زخمی ہونے والوں کی شناخت سداپور کے  آنگن واڑی کارکنان  کی حیثیت سے کی گئی  ہیں۔ اطلاع کے مطابق   کے ایس آر ٹی سی بس  کاروار سے سداپور جارہی تھی، مگر عین راستے میں  بس کا انجن خراب ہونے کی وجہ سے سڑک کنارے کھڑی تھی،تب بس کے مسافر بس سے اتر کر دوسری بس کے انتظار میں تھے۔  اسی دوران انکولہ آنے والی لاری نے سرکاری بس کو ٹکردی   جس سے  بس کے دو مسافر شدید زخمی ہوگئے جن کی  حالت نازک بتائی جارہی ہے،اور انہیں  زائد علاج کے لئے منی پال روانہ کیاگیا ہے۔ بتایا جارہاہے کہ مزید دولوگ لاری کے اندرپھنسے ہوئے تھے، جن کو باہر نکالنےکے لئے کافی دشواری پیش آئی  زخمیوں کے ناموں کا پتہ چلنا باقی ہے۔

کمٹہ_بس_حادثہ2.jpg


Share: