کمٹہ27/نومبر (ایس او نیوز) تعلقہ کے مضافاتی علاقہ کڈیکوڑی نیشنل ہائی وے 66 پر منگل صبح ٹپر لاری کی زد میں آکر بائک سوار ہلاک ہوگیا جس کی شناخت تُکارام پٹگار (30) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ نیشنل ہائی وے پر فورلین کا کام جاری ہونے اور بے ڈھنگے ڈیوائیڈر کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔ذرائع کے مطابق ٹکر دینے والی ٹپر لاری نیشنل ہائی وے کے تعمیراتی کام کرنےو الی کمپنی IRB کی تھی۔ ٹکر لگتے ہی بائک سوار سیدھے لاری کے پہیئے کے نیچے آگیا جس کی وجہ سے اُس کی موت واقع ہوگئی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی کمٹہ پولس جائے وقوع پر پہنچی اورہائی وے کو ٹریفک کے لئے کھول دیا۔
کمٹہ پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔