ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کورونا وائرس کے پیش نظر فوجی بھرتی ریلی ایک سال تک ملتوی

کورونا وائرس کے پیش نظر فوجی بھرتی ریلی ایک سال تک ملتوی

Wed, 18 Mar 2020 13:03:02    S.O. News Service

اُڈپی، 18؍ مارچ (ایس او نیوز) آر می ریزوٹمنٹ دائرکٹر کرنل فردوش پی دوباش نے بتایا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے 4تا 14 ؍اپریل اُڈپی اسٹدیم میں منعقد فوجی بھرتی ریلی کو جنوری تک ملتوی کیا گیا۔

ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ فوج میں بھرتی ہونے 11 اضلاع سے 31؍ہزار سے زیادہ عرضیاں موصول ہوئی ہیں، جون ، جولائی میں مانسون کی وجہ سے نامزدگی ریلی کے انعقاد کے لئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے بتایا کہ مئی میں کنور ، ستمبر اور اکتوبر میں بنگلورو و دیگر مقامپر پر ریکروٹمنٹ ہوگا اس لئے حکومت کے احکامات کے تحت جنوری 2021 تک ریلی ملتوی کی گئی ہے، انہوں نے امیدواروں کو صلاح دی کہ ریلی ملتوی ہونے سے مایوس نہ ہوں، عرضی داخل کرنے کے رہنما خطوط نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اگلے 6 تا 7 ماہ وقت ملے گا مناسب تربیت حاصل کر کے بھرتی ریلی کا سامنا کریں۔

کرنل دوباش نے بتایا کہ باگل کوٹ، وجئے پور ، دھارواڑ، چکمگلورو، داونگرے ، دکشن کنڑا، اڈپی ، گدگ ، ہاویری ، شیموگہ اور اُترکنڑا کے 31؍ ہزار سے زیادہ امیدواروں نے عرضیاں داخل کی ہیں اور آن لائن عرضیاں داخل کرنے 20؍ مارچ تک کا وقت ہے۔


Share: