ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کورونا کے ٹیکوں کی قیمتیں یکساں ہونی چاہئے: کیجریوال

کورونا کے ٹیکوں کی قیمتیں یکساں ہونی چاہئے: کیجریوال

Tue, 27 Apr 2021 10:57:39    S.O. News Service

نئی دہلی، 27؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے قومی دارالحکومت دہلی میں 18 سال سے زیادہ عمر کے تمام لوگوں کو مفت ویکسین فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے اور اس کی خاطر دہلی حکومت نے 1.34 کروڑ ٹیکے خریدنے کو منظوری دے دی ہے۔

واضح رہے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "ہم جلد سے جلد ویکسین خرید کر پوری دہلی میں بڑے پیمانے پر ٹیکہ کاری کروانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ یہ مشاہدہ کیا گیا ہے کہ جو لوگ ٹیکے لگواتے ہیں ان میں یا تو کورونا وائرس نہیں ہوتا ہے یا جن کو یہ ہوتا ہے، ان کی حالت سنگین نہیں ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویکسین ساز دوا کمپنیوں نے مرکزی حکومت کو 150 روپے میں اور ریاستی حکومتوں کو 400 اور 600 روپے میں ویکسین دینے بات کہی ہے، جبکہ ٹیکے کی قیمت سب سے یکساں ہونی چاہئے۔ یہ وقت منافع کمانے کا نہیں، بلکہ انسانیت کی مدد کرنے کا ہے۔ مجھے امید ہے کہ ویکسین بنانے والے ادارے خود ہی اس کی قیمت 150 روپے کردیں گے۔

انہوں نے مرکزی حکومت سے اپیل کی کہ اگر ضرورت پڑے تو ویکسین کی قیمتوں پر قابو کیا جائے اور اس کو کم کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ آج سے 150 بستروں کے ساتھ رادھا سوامی ستسنگ بیاس کوویڈ سنٹر کا آغاز ہوگیا ہے۔ اسے بڑھا کر پانچ ہزار بیڈ کردیا جائے گا۔


Share: