ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کوروناسے صحت یاب متاثرین کیلئے اب صرف سات دن ہوم آئیسو لیشن

کوروناسے صحت یاب متاثرین کیلئے اب صرف سات دن ہوم آئیسو لیشن

Thu, 13 Aug 2020 10:32:53    S.O. News Service

بنگلورو،13؍اگست(ایس او نیوز) کورونا وائرس سے صحت یاب ہوکر گھر سے لوٹنے والوں کو اب 14؍دن کوارنٹائن ہونے کی بجائے صرف7؍دن تک ہوم آئیسولیشن کا قانون جاری کرتے ہوئے ریاستی حکومت نے حکم نامہ جاری کیاہے۔

اس سے قبل بغیر علامتوں کے مریضوں کو اسپتالوں،کووِڈ کیئر سنٹرس سے ڈسچارج ہونے کے بعد 14دنوں تک ہوم کوارنٹائن ہوناپڑتاتھا،مگر اب صرف 7دن تک ہوم آئیسولیشن کے لئے ہدایت جاری کی گئی ہے اور14دنوں کے کوارنٹائن کے احکامات رد کر دئے گئے ہیں۔کووِڈ کی علامتیں نہ ہونے اورتھوڑی سی علامتیں پائی جانے والے مریضوں کو کوروناٹیسٹ کرانے کے 10دن بعد ڈسچارج کر دئے جانے کی ہدایت دی گئی ہے۔اس سے قبل کورونامتاثرین کواسپتالو ں اورکووڈ کیئر سنٹرس میں داخل کرنے کے 10دن بعد ڈسچارج کیاجاتاتھا۔ڈسچارج کے وقت کوروناٹیسٹ کی ضرورت نہ ہونے کی وضاحت پھر ایک بار کی گئی ہے۔اگر ڈسچارج کے بعد دوبارہ کوروناکی علامتیں پائی جائیں تو فوری نزدیکی اسپتال سے رجوع ہونے اور ٹیسٹ کرانے کی ہدایت حکومت کی طرف سے دی گئی ہے۔ابتدائی مرحلے میں کورونا کی علامتیں پائی جانے اور علاج کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں میں آئندہ تین دنوں تک علامتیں نہ پائی جانے پر دسویں دن اسپتال سے ڈسچارج کردیاجائے گا۔اگر 14دن تک کووڈ کی علامتیں نہ دکھائی دیں تو آئندہ تین دنوں یعنی 17ویں دن مریض کو ڈسچارج کیا جاسکتاہے۔کورونامتاثرین کے ڈسچارج ہونے سے تین دن قبل تک کوروناوائرس کی کوئی علامت دکھائی نہیں دینی چاہئے۔

حکومت کی طرف سے جاری رہنما ہدایت میں یہ بھی کہا گیاہے کہ ایچ آئی وی اورگردے کی خرابی کے مریضوں کو مکمل طور پر صحت یاب ہونے کے بعد ایک مرتبہ پھر کووڈ ٹیسٹ کرانے کے بعد ہی ڈسچارج کیاجاسکتاہے۔کوروناپازیٹیو ہونے کے باوجود گھر ہی میں علاج کرار ہے ہیں ہوتو اسے ہوم کیئر کے طور پردرج کراناہوگا،علامتیں پائی جانے کے بعد دس دنوں تک یاٹیسٹ کرانے کے بعد دس دن ہوم کیئر ہی میں رہناہوگا،جس کے بعد 7؍دنوں تک ہوم آئیسولیشن ہوناپڑے گا۔اس کے علاوہ 60سال سے زیادہ عمر کے متاثرین کوبھی ڈاکٹروں کے معائنہ کے بعد 10دن تک ہوم کیئرکے لئے موقع فراہم کیاگیاہے۔حاملہ خواتین بھی زچگی کی تاریخ سے آئندہ دو ہفتوں تک ہوم کیئر میں رہ سکتی ہیں۔


Share: