ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کووِڈ پر قابو پانے اور شرح اموات میں کمی لانے کی ہدایت

کووِڈ پر قابو پانے اور شرح اموات میں کمی لانے کی ہدایت

Sun, 11 Oct 2020 13:40:22    S.O. News Service

ہاسن،11؍اکتوبر (ایس او نیوز) میسور منرلس کے منیجنگ ڈائرکٹر وضلع نگراں کار سکریٹری نوین راج سنگھ نے افسروں کو ہدایت دی کہ ضلع میں تیزی کے ساتھ پھیل رہے کورونا وائرس پر قابو پانے اور شرح اموات میں کمی کیلئے ضروری اقدامات کریں۔

ڈپٹی کمشنر دفتر ہال میں سرکاری افسروں کے ساتھ طلب کردہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نوین راج نے یہ ہدایت دی اور کہاکہ شہری اور دیہی علاقوں میں ای آئی سی سرگرمیوں کے ذریعہ عوام میں کووِڈ۔19کے تعلق سے بیداری لائی جائے جس کیلئے نرسنگ طلباء کا استعمال کیا جائے۔

کووِڈ سے متاثرہ بزرگوں کو علاحدہ کمرے میں رکھا جائے اور ان کی صحت کی تفصیلی جانچ کی جائے اور عوام کو لازمی طو رپر کووِڈ ٹسٹ کرانے تمام بس اسٹانڈوں میں بینر لگائے جائیں۔ آر ٹی پی سی آر ٹسٹ کے ساتھ جلد نتیجہ حاصل کرنے ٹروناٹ مشین نصب کرکے ایمرجنسی معاملات اور بزرگوں کے ٹسٹ کیلئے استعمال کریں اور ہوم آئیسولیشن والوں پر کڑی نگاہ رکھیں۔

ڈپٹی کمشنر آر۔گریش نے خطاب کرتے ہوئے ضلع میں کووِڈ پر قابو پانے کئے جارہے اقدامات کی تفصیل نوین راج کو پیش کی۔ضلع پنچایت سی ای او پرمیش نے بتایا کہ کووِڈ کے تعلق سے بیداری کیلئے دیہی علاقوں میں پمفلٹ تقسیم کئے جارہے ہیں۔

اس موقع پر محکمہ زراعت کے جوائنٹ ڈائرکٹر سے ضلع میں بارش اور فصلوں سے تفصیل حاصل کرنے کے بعد نوین راج نے بیج اور کھاد کی تقسیم میں غفلت نہ برتنے کی آواز دی۔ اجلاس میں ضلع وتعلقہ سطح کے افسر حاضر رہے۔


Share: