ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کیرالہ اصلاحات کی تکمیل کرنے والی آٹھویں ریاست بنی

کیرالہ اصلاحات کی تکمیل کرنے والی آٹھویں ریاست بنی

Wed, 13 Jan 2021 22:01:23    S.O. News Service

نئی دہلی 13جنوری(آئی این ایس انڈیا) کیرالہ، ملک کی ایسی ااٹھویں ریاست بن گیا ہے، جس  نے وزارت خزانہ کے محکمہ اخراجات کے ذریعہ  وضع کردہ کاروبار کرنے کو آسان بنانے سے متعلق اصلاحات کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کرلی ہے۔

اس طرح سے ریاست کھلے بازارسے قرض  حاصل کرنے کے نظام  کے ذریعہ  2373 کروڑ روپے کے اضافی مالی وسائل  حاصل کرنے کی اہل بن گئی ہے۔ 12  جنوری  2021 کو  محکمہ اخراجات  کے ذریعہ اس کی اجازت  بھی  دے دی گئی ہے۔

کیرالہ اب آندھراپردیش، کرناٹک، مدھیہ پردیش ، اوڈیشہ، راجستھان،تمل ناڈو  اور تلنگانہ جیسی اْن سات  دیگر ریاستوں میں شامل ہوگیا ہے، جنہوں  نے ان اصلاحات کی تکمیل کرلی ہے۔ کاروبارکرنے کو آسان بنانے سے متعلق اصلاحات کی تکمیل کے بعد ان آٹھ ریاستوں کو23149 کروڑروپے کااضافی قرض حاصل کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔اضافی قرض حاصل کرنے کی  جو اجازت دی گئی ہے۔


Share: