ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کے ایس آر ٹی سی  ملازمین کی ہڑتال کے پس منظر میں بھٹکل بس اسٹانڈ کوفراہم کی گئی پولیس سیکیوریٹی

کے ایس آر ٹی سی  ملازمین کی ہڑتال کے پس منظر میں بھٹکل بس اسٹانڈ کوفراہم کی گئی پولیس سیکیوریٹی

Mon, 14 Dec 2020 12:13:15    S.O. News Service

بھٹکل، 14؍دسمبر (ایس او نیوز) کرناٹکا روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ملازمین کی ہڑتال کا اثر بھٹکل بس اسٹانڈ پر بھی دیکھنے کو ملا۔یہاں سے کوئی بھی بس نہ اندر داخل ہورہی ہے اور نہ ہی کسی دوسرے مقام کے لئے روانہ ہورہی ہے۔ ایسے میں  پرائیویٹ بسوں  اور ٹیمپومیں  دوسرے  قریبی شہروں کے لئے جانے والے مسافر وں کا ہجوم بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔

ویسے توسرکاری بس ملازمین ڈیوٹی پر حاضر نہ ہونے کی وجہ سے بس اسٹانڈ میں تقریباً  سناٹا چھایا ہوا ہے ۔ لیکن کل اتوار کے دن کچھ سرکاری بس ملازمین نے بس اسٹانڈ کے اندر گھس کر حکومت کے خلاف نعرے بازی کی تھی اور اپنے مطالبات پورے ہونے تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔اس پس منظر میں بھٹکل بس اسٹانڈ میں تحفظ کے لئے پولیس بندوبست بڑھا دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ سرکاری بس ملازمین نے مقامی ایم ایل اے سنیل نائک سے بھی ملاقات کرکے ان سے اپیل کی ہے کہ سرکاری بس ملازمین کے مطالبات کے حق میں وہ اسمبلی کے اندر آواز اٹھائیں ۔ ایم ایل اے کو بتایا گیا کہ اس وقت سرکاری بس ملازمین انتہائی مشکل حالات سے گزر رہے ہیں۔ باقاعدگی سے تنخواہیں بھی نہیں مل رہی ہیں۔حکومت کی طرف سے بھی ان ملازمین کے ساتھ صحیح ڈھنگ سے معاملہ نہیں کیا جارہا ہے۔اس لئے ایم ایل اے اس مسئلے میں دلچسپی لیں اور سرکاری بس ملازمین کو انصاف دلائیں ۔


Share: