ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گجرات : بارہویں سائنس کے امتحان میں رکشا ڈرائیور کے بیٹے ساحل شیخ نے حاصل کی نمایاں کامیابی

گجرات : بارہویں سائنس کے امتحان میں رکشا ڈرائیور کے بیٹے ساحل شیخ نے حاصل کی نمایاں کامیابی

Sat, 12 May 2018 22:33:19    S.O. News Service

احمد آباد،12؍مئی (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )گجرات ایجوکیشن بورڈ کی جانب سے بارہویں سائنس کے امتحان کے نتائج کا اعلان کیا جا چکا ہے ۔ احمد آباد کے جوہاپورہ علاقہ میں رہنے والے سراج الدین جو رکشہ چلا کر اپنا گھر چلاتے ہیں ، ان کے گھر سائنس کا نتیجہ آنے کے بعد لوگوں کی بھیڑ دیکھنے کو مل رہی ہے ۔ لوگ ایک دوسرے کو مٹھائی کھلا کر مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔ کیونکہ رکشہ چلانے والے سراج الدین کا لڑکا 99 فیصد نمبرات حاصل کر اپنے ساتھ اپنے ماں باپ کا بھی نام روشن کیا ہے ۔

بارہویں سائنس میں ساحل نے 99 فیصد نمبرات حاصل کئے ہیں ، جس کی وجہ سے اب انہیں سالانہ 80 ہزار کی اسکالرشپ بھی گجرات حکومت کی جانب سے دی جائے گی ۔ ان کی اس کامیابی سے اسکول میں بھی خوشی کا ماحول ہے ۔نیو ایج اسکول کے پرنسپل بھی ساحل شیخ کے اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ہمارے اسکول کو پہلی مرتبہ بارہویں کلاس ملی تھی اور اسکول میں پڑھائی کرنے والے طالب علم نے اتنی شاندار کامیابی حاصل کر کے اسکول کا نام روشن کر دیا ہے۔

ادھر ساحل شیخ کے والد کا کہنا ہے کہ میری مالی حالت خراب ہونے کے باوجود رکشہ چلا کر اپنے بچے کو پڑھا سکتا ہوں، تو وہ والدین جن کی مالی حالت اچھی ہے وہ اپنے بچوں کو اچھی تعلیم کیوں نہیں دیتے۔


Share: