ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گرام پنچایت انتخابات کے بعد کابینہ میں توسیع ہوگی؟

گرام پنچایت انتخابات کے بعد کابینہ میں توسیع ہوگی؟

Fri, 18 Dec 2020 21:06:25    S.O. News Service

بنگلورو،18؍دسمبر(ایس او نیوز) ریاستی کابینہ میں توسیع کرنے وزیراعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا نے ہر ممکن کوشش کی لیکن توسیع نہ ہوسکی۔ اس کے لئے بی جے پی ہائی کمان سے منظوری نہ ملنے کی وجہ سے توسیع کا معاملہ اب بھی التوا میں پڑا ہے۔کسی طرح ایڈی یورپانے کابینہ میں شامل ہونے کے امیدواروں کومنالیا ہے۔13؍اراکین اسمبلی کو سرکاری بورڈس اور کارپوریشنوں کا سربراہ بنا کر انہیں کابینہ درجہ دیا گیا ہے۔ کئی لجس لیٹرس ان عہدوں سے خوش نہیں۔وہ اب بھی کابینہ میں شامل ہونے کے خواہاں ہیں۔وہ اس لئے خاموش ہیں کہ کابینہ میں توسیع کے لئے مزید تاخیر ہوگی۔ توسیع کے لئے گرام پنچایتوں کے انتخابات کا حوالہ دے کر ٹالا جارہا ہے۔ انتخابات کے بعد توسیع ہوگی یہ آنے والاوقت ہی بتائے گا۔


Share: