گروگرام،2؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) گڑگاؤں (گروگرام) کے سیکٹر 47 واقع ایوو اپارٹمنٹ میں 39 سالہ ایک ڈاکٹر نے 8ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔ مہلوک ڈاکٹر کی شناخت سرجیت کمار ساہا کی شکل میں ہوئی ہے جو نیپال سے ہندوستان آئے تھے، لیکن 2005 میں انھیں ہندوستان کی شہریت مل گئی تھی۔ مہلوک گروگرام کے میدانتا اسپتال میں لیور ٹرانسپلاٹ سرجن کی شکل میں کام کر رہے تھے۔
پولس کے مطابق ساہا اپنے گڑگاؤں کے فلیٹ میں تنہا رہتے تھے جب کہ ان کی بیوی لکشمی اور چھ سال کی بیٹی کولکاتا میں رہتی ہے۔ پولس افسر نے کہا کہ "ہمیں اندیشہ ہے کہ ساہا کا اپنی بیوی سے رشتے خوشگوار نہیں تھے، جس کی وجہ سے اس نے اتنا سنگین قدم اٹھایا۔ ہم نے ان کے فلیٹ سے ایک خودکشی نوٹ بھی برآمد کیا ہے جس میں اس نے کسی کو قصوروار نہیں ٹھہرایا ہے۔"