اونا،22؍ فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) ہماچل پردیش کے اونا میں پٹاخے کی ایک فیکٹری میں زبردست دھماکہ ہوا ہے۔ اس میں 6 لوگوں کی موت ہو گئی ہے، جبکہ 15 سے زیادہ لوگ جھلس گئے ہیں۔ اس حادثے میں کئی لوگوں کے زندہ جل جانے کی خبر ہے۔
فائر بریگیڈ اور پولیس اہلکاروں کی ایک ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ کر راحت اور بچاؤ کا کام شروع کیا۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکا اتنا زوردار اور خوفناک تھا کہ قریبی فیکٹریوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مرنے والوں میں 6 خواتین ہیں اور سبھی ایک ہی پٹاخہ فیکٹری میں کام کرتی تھیں۔ تمام زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔