نئی دہلی،2؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے مزید 81،484 رپورٹ ہوئے ہیں ، جبکہ اس وبا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد نسبتا کم یعنی 78،877 رہنے سے ایکٹیو کیسز میں 1،500 سے زائد کا اضافہ ہوا اور اسی مدت کے دوران 1095مریضوں کی موت سے کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔
جمعہ کے روز وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 63،94،069 تک جا پہنچی ہے ، جبکہ کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 53،52،078 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسزکے مقابلہ میں صحت مند ہونے والوں کی تعداد 1،512 سے بڑھ کر9،42،217 ہوچکی ہے۔
ملک میں جان لیوا وبا کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 99،773 ہوگئی۔ ملک میں ایکٹیو کیسزکی شرح 14.74 فیصد، اموات کی شرح 1.56 فیصد جبکہ شفایابی کی شرح 83.70 فیصد تک جا پہنچی ہے۔
ملک میں جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کووڈ19 سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹرہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 22 کیسز کم ہوکر متاثرین کی مجموعی تعداد 2،59،440 ہوچکی ہے ، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 394 کے ساتھ ساتھ بڑھ کر 37،056 ہوگئی ہے۔ اسی عرصہ کے دوران 16،104مریض جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے جس سے صحت مند افراد کی تعداد 11،04،426 ہوچکی ہے۔
ملک کی جنوبی ریاست کرناٹک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مریضوں کی تعداد میں 2،796 کا اضافہ ہوا ہے جس سے ریاست میں اب 1،10،431 فعال کیسز ہیں۔ ریاست میں ہلاک شدگان کی تعداد 8،994 تک جا پہنچی ہے اور اب تک 4،92،412 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔
ریاست آندھراپردیش میں کورونا وائرس کے 587 مریضوں کی کمی سے فعال کیسز کی تعداد 57،858 رہ گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 5،869 افراد ہلاک جبکہ مجموعی طورپر 6،36،508 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں اسی عرصہ کے دوران کورونا وائرس کے 505 مریض کم ہوئے ہیں ، جس سے ایکٹیو کیسز کی تعداد 50،378 اور اس لیوا وبا سے اب تک 5864 مریض ہلاک جبکہ 3،46،859 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔