ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہندوستان میں کوویڈ-19 وبائی بیماری میں اضافے کی شرح کم ہو کر 2 فیصد رہ گئی:ڈاکٹر ہرش وردھن

ہندوستان میں کوویڈ-19 وبائی بیماری میں اضافے کی شرح کم ہو کر 2 فیصد رہ گئی:ڈاکٹر ہرش وردھن

Sat, 19 Dec 2020 21:42:46    S.O. News Service

نئی دہلی،19؍دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) صحت اورخاندانی فلاح وبہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے کوویڈ-19 کے بارے میں آج ویڈیوکانفرنس کے ذریعے وزیروں کے ایک اعلیٰ سطح کے گروپ کی 22ویں میٹنگ کی صدارت کی۔ ان کے ساتھ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکرشہری ہوا بازی کے وزیر ہردیپ ایس پوری، صحت اور خاندانی فلاح وبہبودکے وزیرمملکت اشونی کمار چوبے اورامورداخلہ کے وزیر مملکت نتیا نند رائے بھی شامل ہوئے۔نیتی آیوگ کے ممبر (صحت) ڈاکٹر ونود کے پال، وزیراعظم کے مشیر امرجیت سنہا اور بھاسکر کھلبے بھی ورچوئل طور پر موجودتھے۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے میٹنگ کا آغاز کووڈ کے تمام ان جانبازوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرکے کیا جنھوں نے اپنی ڈیوٹی اس وبائی بیماری کے دوران جو اب بارہویں مہینے میں چل رہی ہے بغیر کسی تھکن کے بڑی تندہی کے ساتھ انجام دی۔ انھوں نے اپنے ساتھیوں کو ان فائدوں سے بھی آگاہ کیا جو ملک نے کوویڈ کے خلاف عوامی صحت نظام کے سلسلے میں حاصل کیے ہیں اور اس کے اب تک ہمت افزا نتیجے رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ’’بھارت میں کووڈ-19 وبائی بیماری میں اضافے کی شرح کم ہوکر 2 فیصد رہ گئی ہے اور 1.45 فیصد شرح کے ساتھ بھارت ان ملکوں میں شامل ہے جہاں دنیا میں کیسوں کی ہلاکت کی شرح سب سے کم ہے۔ بھارت میں شفایابی ی شرح 95.46 فیصد تک پہنچ گئی ہے اور یہ ایک ملین نمونوں کی حکمت عملی کے ساتھ ہے۔ مجموعی مثبت شرح 6.25 فیصد تک کم ہوگئی ہے‘‘۔اس حقیقت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اکتوبر، نومبر کے مہینے میں تہواروں کے باوجود اس دوران جامع ٹیسٹنگ مریضوں کا پتہ لگانے اور علاج کی پالیسی کی وجہ سے کیسوں میں کوئی نیا اضافہ دیکھنے میں نہیں آیا۔

مرکزی وزیر صحت اور وزرائے کے گروپ کے چیئرپرسن نے اپنی تشویش اعادہ کیا اور کووڈ کے سلسلے میں مناسب رویہ جانفشانی کے ساتھ برقرار رکھنے کی اپیل کی۔ خاص طور پر ایک ایسے وقت میں جب ملک ٹیکے کے پہلے سیٹ کی تصدیق کرنے کی دہلیز پر ہے۔ انھوں نے نشان زد آبادی کو جو تقریباً 30 کروڑ ہے تیز رفتاری کے ساتھ ٹیکہ کاری کے تحت لانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ڈائریکٹر (این سی ڈی سی) ڈاکٹر سجیت کے سنگھ نے ایک تفصیلی رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح حکومت کی مرحلے وار پالیسیوں کی وجہ سے بھارت کو اس وبائی بیماری پر اہم کنٹرول حاصل کرنے میں مدد ملی ہے۔ انھوں نے کیسوں کی تعداد اموات کی تعداد ، ان میں اضافے کی شرح اور یہ کہ کس طرح دنیا کے باقی ممالک کو اس معاملے میں واضح اضافے کا سامنا ہے کے بارے میں اعداد وشمار پیش کیے۔

انھوں نے ہر ریاست میں وبائی بیماری کے بارے میں تجزیہ بھی پیش کیا جس میں مثبت کیسوں کی شرح اموات کی شرح اور اسی طرح کی دیگر معلومات فراہم کی گئی تھیں۔انھوں نے ملک میں کووڈ-19 سے ہونے والی اموات کی تفصیل بھی پیش کی۔نیتی آیوگ کے ممبر (صحت) ڈاکٹر ونود کے پال نے ایک تفصیلی مقالہ پیش کیا جس میں وزیروں کے گروپ کو ٹیکے کے تین اہم پہلوؤں کے باریمیں بتایا۔ یعنی تمام ٹیکوں کی پری کلینیکل اور کلینیکل آزمائش نیزبھارت میں تیار ہونے والے چھ ٹیکوں کی آزمائش کے بارے میں تفصیلات بتائی گئیں۔ انھوں نے وزیروں کے گروپ کودیگر 12 ملکوں کی طرف سے وزارت خارجہ کو ٹیکوں کے بارے میں حاصل ہونے والی درخواست سے بھی آگاہ کیا۔


Share: