نئی دہلی،2؍جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ہندوستانی اور افغانی علمائے دین کے ایک گروپ نے افغانستان میں جاری جنگ کوناجائز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان نے شہری اداروں اور اسلام کے عوامی بنیادی ڈھانچے کونشانہ بنایا ہے۔یہ بنیادی تعلیمات کے خلاف ہے۔افغانستان کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق یہاں کے ہندوستانی اسلامی ثقافتی مرکز میں بدھ کے روز علمائے کرام نے افغانستان اور ہندوستان کے اسلامی علماء کے اجتماع کا ایک منشور بھی جاری کیا۔منشور میں علمائے کرام نے کہاہے کہ اسلام امن کا دین ہے۔ انہوں نے افغانستان کے مختلف اطراف سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر ملک گیر جنگ بندی کااعلان کریں۔اس میں مزیدکہاگیاہے کہ اسلامی جمہوریہ افغانستان کی حکومت اور لوگوں کے خلاف طالبان کی جنگ اورشہری اداروں اورعوامی بنیادی ڈھانچے کے خلاف تشدد اسلام کی بنیادی تعلیم کے منافی ہے اور اس لیے یہ ناجائزہے۔