ہوناور:25؍اگست (ایس اؤ نیوز)تعلقہ کے کیرولی میں سنیچر کی دوپہر گھر میں ایک کالج طالبہ پھانسی سے لٹک کر خود کشی کئے جانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔اترکنڑا ضلع میں ایک ہفتہ میں خودکشی کرنےو الوں کی تعداد 4ہوگئی ہے۔
شہر کی ایس ڈی ایم ڈگری کالج میں بی ایس سی فائنل میں زیر تعلیم کماری نینا ایشور نائک (21) خو د کشی کے ذریعے ہلاک ہونے والی طالبہ ہے۔ خود کشی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق نینا بچپن میں ہی یتیم ہوگئی تھی، مہلوک کی والدہ کی بڑی بہن کو لڑکیاں نہیں تھیں تو بڑی امی نے نینا کو ہی اپنی بیٹی کی طرح پرورش کررہی تھی۔ نینا یہیں سے روزانہ کالج کو آجا یا کرتی تھی۔
نہانےکے بہانے غسل خانےمیں گئی نینا کافی دیر تک باہر نہیں آئی تو شبہ کی حالت میں دروازہ کھول کردیکھا گیا تو نینا پھانسی سے لٹکتی پائی گئی ۔ فوراً اس کو لےکر اسپتال پہنچنے تک نینا آخری سانس لینےکی بات کہی جارہی ہے۔ نینا کی ہلاکت پر کالج پرنسپال شریمتی جئے لکشمی نائک نے دکھ جتاتے ہوئے کہاکہ نینا ایک معصوم و سنجیدہ لڑکی تھی اتنا بڑا اقدام کیسے اٹھائی سمجھ سے باہر ہے۔