ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / یلاپور حلقہ میں جے ڈی ایس مضبوط و مستحکم : حلقہ صدر ارون گوندھلی

یلاپور حلقہ میں جے ڈی ایس مضبوط و مستحکم : حلقہ صدر ارون گوندھلی

Wed, 08 Nov 2017 21:44:17    S.O. News Service

منڈگوڈ:8/ نومبر (ایس اؤنیوز) سابق وزیر اعظم ، جے ڈی ایس کے سپریمو ایچ ڈی دیوے گوڈا ار سابق وزیرا علیٰ کمار سوامی کے دور ِ اقتدار میں کرناٹکا کےلئے کئے گئے ترقی جات کاموں کو عوام کے سامنے پیش کرنے کے لئے جنتا دل سکیولر پارٹی ریاست گیر مہم منارہی ہے۔ ’’گھر گھر کمار سوامی ‘‘کے عنوان پر منائی جارہی مہم کے دوران گھر گھر پہنچ کر اس مرتبہ جے ڈی ایس سرکار کو موقع دینے کی اپیل کرتے ہوئے پارٹی کی تشہیر کی جائے گی ۔ اس بات کی جانکاری یلاپور حلقہ کے صدر ارون گوندھلے نے دی ۔

ہبلی سرسی روڈ پر واقع ایک خانگی ہوٹل میں پریس کانفرنس کے ذریعے پارٹی کے تشہیری مہم کی تفصیلات کی جانکاری دے رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ عوام دونوں قومی پارٹیوں سے بیزار ہوگئے ہیں، ریاستی عوام اس مرتبہ جے ڈی ایس کو ووٹ دیں گے اورہماری اکثریت ہوگی کمار سوامی پھر ایک بار وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کی بات کہی۔اس موقع پر انہوں نے یلاپور حلقہ میں جے ڈی ایس کافی مضبوط و مستحکم ہونے سے حلقہ میں جے ڈی ایس امیدوار کی جیت کو یقینی بتایا۔

جے ڈی ایس لیڈر مُتُّو سنگورمٹھ نے کہاکہ آئندہ ہونے والے ودھان سبھا انتخابات میں حلقہ سے باہری امیدوار کے بجائے مقامی امیدوار کو ترجیح دینے کا مطالبہ پیش کیا اور ٹکٹ امیدواروں میں خود کو بھی ایک امیدوار بتایا۔ اور کہا کہ پارٹی اعلیٰ کمان جو بھی فیصلہ کرے گی اس کے مطابق کام کرنے کا وعدہ بھی کیا۔ ضلع رعیت مورچہ کے صدر تکارام گوڈکر، پرکاش چنداپور، رفیق ملیگار، حنیف اندلگی ، بشیر گرنلی وغیرہ موجود تھے۔


Share: