ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / یلاپور کے گلاپور ۔ہلولی کو جوڑنے والابرج بارش کی نذر :20سے زائد دیہات  جزیروں میں تبدیل

یلاپور کے گلاپور ۔ہلولی کو جوڑنے والابرج بارش کی نذر :20سے زائد دیہات  جزیروں میں تبدیل

Sun, 25 Jul 2021 18:59:20    S.O. News Service

یلاپور؍انکولہ:25؍جولائی (ایس اؤ نیوز)یلاپور اور انکولہ تعلقہ جات کی سرحد پر واقع گُلّاپور کے قریب ہلولی ۔ گلاپور کو جوڑنے والے برج کا درمیانی حصہ گنگاولی ندی کی رفتار سے اکھڑ گیا ہے ، ڈونگری پنچایت حدود کے دیہات جزیروں میں منتقل ہوگئے ہیں۔

قریب 25برس سے پہلے تعمیر کردہ برج کی ٹھیک سے نگرانی نہ کئے جانے کی وجہ سے برج کمزور ہوکر ڈھ جانے کی بات کہی جا رہی ہے۔ دوبرس پہلے سیلاب کا پانی برج کے اوپر سے گزراتو برج کے درمیان میں خلیج پیدا ہوگئی تھی،متعلقہ افسران اسی وقت  برج کا معائنہ کرتےہوئے درستی کے لئے ایک کروڑ روپپوں کے خرچ کا اندازہ لگایا تھا۔ برج کی تعمیر کے بعد ابھی تک ایک مرتبہ بھی اس کی درستی نہیں کئے جانے کی وجہ سے برج بہہ جانے کی بات کہی جارہی ہے۔

برج بہہ جانے سے ڈونگری گرام پنچایت حدود کے 20سے زائد دیہات کے عوام کا رابطہ منقطع ہوگیا ہے اور شیواکار، ہیگار، کونال ، کلیشور، ہلولی ، کنکن ہلی دیہات جزیروں میں تبدیل ہوگئے ہیں۔


Share: