یلاپور:9؍مارچ (ایس اؤ نیوز)تعلقہ کےمنچی کیری فاریسٹ زون حدود کے مادنسر کے قریب ایک سواری کےذریعے غیر قانونی طورپر سپلائی کی جارہی ساگوانی لکڑیوں کو ضبط کرتے ہوئے ملزموں کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔
ملزموں کی شناخت کاروار شیزواڑا کے دنیش اتم ماہیکر اور ونایک دتا کڈواڈکر کی حیثیت سے کی گئیی ہے۔ ذرائع کے مطابق 8مارچ کی صبح 30-6بجے مٹسوبسو لانسر کار نمبر کے اے -02/پی۔4593 میں غیر قانونی طورپر ساگوانی تنوں کو سپلائی کیا جارہاتھا۔ عین وقت پر فاریسٹ افسران نے سواری کو روک کر جانچ کی تو 1لاکھ روپئے مالیت کی ساگوانی لکڑیوں کے تنے پائے گئے۔فاریسٹ افسران نے ساگوانی لکڑی کو ضبط کرنےکے ساتھ ساتھ ملزموں کو گرفتارکرنے کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا ہے۔
فاریسٹ آفیسر یتیش کمار کی رہنمائی میں معاون افسر گوپال کرشنا ہیگڈے اور منچی کیری کی افسر ہِموتی بھٹ کی قیادت میں کارروائی کی گئی ۔