ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / 7جولائی تک تمام طلبہ کو ویکسین لگانے وائس چانسلروں کو نائب وزیراعلیٰ کی ہدایت

7جولائی تک تمام طلبہ کو ویکسین لگانے وائس چانسلروں کو نائب وزیراعلیٰ کی ہدایت

Fri, 02 Jul 2021 10:52:04    S.O. News Service

بنگلورو،2؍جولائی (ایس او نیوز) نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر سی این اشوتھ نارائن نے ریاست کے تمام یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں سے کہا ہے کہ 18برس سے زیادہ عمر کے تمام طلبا کو ویکسین لگانے کی کارروائی میں تیزی لائی جائے، 18برس سے زیادہ عمر کے تمام طلبا کو ویکسین لگانے کی آخری تاریخ7جولائی مقرر کی گئی ہے۔مذکورہ آخری تاریخ تک تمام طلبا کو ویکسین لگانے کو وائس چانسلرس یقینی بنائیں۔

انہوں نے بتایا کہ اگر ضرورت پڑی تو آخری تاریخ میں دو تین دنوں کی توسیع کی جائے گی۔اشوتھ نارائن جن کے قبضہ میں اعلیٰ تعلیم کا بھی قلمدان ہے، وائس چانسلروں سے ورچیول میٹنگ کے دوران انہوں نے وائس چانسلروں سے کہاکہ اعلیٰ تعلیم کے لئے کلاسوں کو شروع کرنے ترجیح گروپوں کو ویکسین لگائیں۔

انہوں نے بتایا کہ آف لائن کلاسوں کو شروع کرنے کا انحصار ویکسین مہم کی کامیابی پر ہے جس کے لئے حکومت بھرپور تعاون کرنے تیار ہے۔نائب وزیراعلیٰ نے وائس چانسلروں کو یہ بھی ہدایت دی ہے کہ ریاست میں قومی تعلیمی پالیسی نافذ کرنے پر بھی اقدامات کریں۔


Share: