بھٹکل:۶/ستمبر (ایس او نیوز) بھٹکل اور ہوناور تعلقہ جات میں مٹی کے تیل سے چلنے والی چھوٹی کشتیوں کی ستمبر 8اور9 کو جانچ کرنے کی محکمہ ماہی گیر ی کے معاون ڈائرکٹر روی نے جانکاری دی۔
8 ستمبر کو ہوناور تعلقہ کے ماہی گیر کشتیوں کی منکی اور کاسرگوڈ میں جانچ ہوگی۔جبکہ 9 ستمبر کو بھٹکل کی ماہی گیر کشتیوں کی منڈلی، تینگنگنڈی اور مرڈیشور میں جانچ کی جائے گی ۔پریس ریلیز میں انہو ں نے کشتی مالکان سے اپیل کی ہے کہ وہ متعلقہ جانچ میں اپنا تعاون دیں۔ زائد معلومات کے لئے 9481978080 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔