Tue, 17 Jan 2017 11:45:43
وزیر اعلیٰ سدرامیا نے کہاکہ فی الوقت وہ اپنی ریاستی کابینہ میں توسیع یا ردوبدل نہیں کریں گے۔آج سی آئی ڈی دفتر میں اعلیٰ پولیس عہدیداروں کی میٹنگ سے قبل اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ وزارت کی دو مخلوعہ نشستوں کو پرکرنے کے بارے میں ابھی غور خوض نہیں ہوا ہے۔
View more
Tue, 17 Jan 2017 11:40:01
شہر کے اوکلی پورم جنکشن سے میجسٹک کے سنگولی راینا جنگشن تک زیر تعمیر آٹھ لائن سگنل فری کاریڈور میں سے چار لائن کا کام مکمل کرلیا گیا ہے، گزشتہ سال جون میں شروع ہونے والا کام رواں سال دسمبر کے اختتام تک پورا ہوجائے گا،اور اس وقت تک تمام آٹھ لائنوں سے ٹریفک کے گزرنے کا انتظام کیا جاسکتا ہے۔
View more
Tue, 17 Jan 2017 11:34:20
ریاستی وزیر مالگذاری کاگوڈ تمپانے کہاکہ نائس کمپنی کی مبینہ دھاندلیوں کے متعلق ایوان کمیٹی نے جو رپورٹ پیش کی ہے اس کی بنیاد پر ریاستی کابینہ میں تبادلۂ خیال کرکے مناسب فیصلہ لیا جائے گا۔
View more
Tue, 17 Jan 2017 11:28:58
مرکزی وزیر برائے منصوبہ بندی ڈی وی سدانند گوڈا نے کہاکہ ریاستی بی جے پی میں پارٹی صدر یڈیورپا اور کونسل کے اپوزیشن لیڈر کے ایس ایشورپا کے درمیان شدید اختلافات کے نتیجہ میں کرناٹک میں پارٹی کی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی ہے۔
View more
Tue, 17 Jan 2017 11:22:35
ریاست بھر میں شاہراہوں پر ہونے والے سڑک حادثات اور دیگر جرائم پر نظر رکھنے اور ان کے انسداد کیلئے ریاستی حکومت نے تمام شاہراہوں پر گشتی گاڑیاں تعینات کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔
View more
Tue, 17 Jan 2017 11:13:23
شیواجی نگر میں آر ایس ایس کارکن ردریش کے قتل کے سلسلے میں ریاستی وزیر شہری ترقیات جناب آر روشن بیگ پر بی جے پی رکن پارلیمان شوبھا کارند لاجے کی طرف سے لگائے گئے الزامات پر درج ہتک عزت مقدمہ کی سماعت آج شہر کی عدالت میں ہوئی ،
View more
Tue, 17 Jan 2017 11:09:13
ریاستی بی جے پی میں یڈیورپا اور ایشورپا کے مابین اختلافات کے سبب پیدا شدہ بحران کو سلجھانے کی کوشش بسیار کے بعد آر ایس ایس نے اس معاملے سے اپنا دامن جھاڑ لیا ہے۔
View more
Tue, 17 Jan 2017 11:06:44
ہر میں ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کے مقصد سے بنگلور میٹرو ریل پراجکٹ کے پہلے مرحلے کا کام اپریل میں پورا ہوجائے گا۔ 42کلومیٹر کی میٹرو خدمات عوام کیلئے کھول دی جائیں گی۔
View more
Tue, 17 Jan 2017 11:04:37
محکمۂ پولیس اسے حاصل جدید ترین سہولیات کا استعمال کرتے ہوئے انسداد جرائم کیلئے مستعدی سے کام کرے، چونکہ پولیس کو دی جارہی جدید سہولیات کی زیادہ تشہیرسے منفی اثرات بھی سامنے آرہے ہیں اور جرائم پیشہ عناصر پولیس کو حاصل جدید آلات سے بچنے کیلئے اپنے حربے استعمال کرتے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy