ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    مزارِ شریف میں جرمن قونصل خانے پر طالبان کا حملہ

    مزارِ شریف میں جرمن قونصل خانے پر طالبان کا حملہ

    Sat, 12 Nov 2016 15:56:44 
    شمالی افغان شہر مزارِ شریف میں جرمن قونصل خانے پر ایک حملے میں کم از کم چار افراد ہلاک جبکہ ایک سو بیس زخمی ہو گئے ہیں۔طالبان شدت پسندوں نے اس دہشت گردانہ کارروائی کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
    افغانستان میں جرمن قونصل خانے پر طالبان کا حملہ

    افغانستان میں جرمن قونصل خانے پر طالبان کا حملہ

    Sat, 12 Nov 2016 15:54:25 
    شمالی افغانستان میں طالبان نے جرمن قونصل خانے پر ٹرک بم حملہ کیا۔ گزشتہ شب ہونے والے اس حملے میں سفارت خانے کی عمارت کی بیرونی دیوار تباہ ہو گئی، جب کہ چار افراد ہلاک ہو گئے۔بتایا گیا ہے کہ مزار شریف میں کیے گئے اس حملے کے بعد سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔
    ترک اخبار جمہوریت کے چیئرمین بھی گرفتار

    ترک اخبار جمہوریت کے چیئرمین بھی گرفتار

    Sat, 12 Nov 2016 15:52:02 
    ترکی میں اپوزیشن کے اخبار جمہوریت کے چیئرمین اکین عطالائے کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ حکام نے بتایا ہے کہ انہیں آج بروز جمعہ جرمنی سے واپس وطن پہنچتے ہی استنبول کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے گرفتار کر لیا گیا۔
    افغان پارلیمنٹ نے وزیر خارجہ کو برطرف کر دیا

    افغان پارلیمنٹ نے وزیر خارجہ کو برطرف کر دیا

    Sat, 12 Nov 2016 15:50:05 
    افغانستان کی پارلیمنٹ نے خراب کارکردگی پر ملکی وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی کو اُن کے منصب سے فارغ کردیاہے۔پارلیمنٹ کے اسپیکر عبدالرؤف ابراہیمی کے مطابق وزیر خارجہ کے علاوہ دو دیگر وزراء بھی برطرف کر دیے گئے ہیں۔
    جرمنی اور یورپ میں سیاستدانوں کی ٹرمپ ایفیکٹ کے خلاف تنبیہ

    جرمنی اور یورپ میں سیاستدانوں کی ٹرمپ ایفیکٹ کے خلاف تنبیہ

    Sat, 12 Nov 2016 15:48:22 
    امریکی صدارتی الیکشن میں ریپبلکن ڈونلڈ ٹرمپ کی حیران کن جیت کے بعدوفاقی جرمن حکومت میں شامل چانسلر میرکل کی قدامت پسند پارٹی کے رہنماؤں نے ٹرمپ کی کامیابی کے یورپی اور جرمن سیاست پر پاپولسٹ اثرات کے خلاف خبردارکیاہے۔
    باغیوں نے حلب میں کیمیائی ہتھیار استعمال کیے: روس

    باغیوں نے حلب میں کیمیائی ہتھیار استعمال کیے: روس

    Sat, 12 Nov 2016 15:43:58 
    روس نے الزام عائد کیا ہے کہ حلب میں باغیوں کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا ہے۔ روس نے بین الاقوامی تنظیم برائے انسداد کیمیائی ہتھیار او پی سی ڈبلیو سے درخواست کی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے مبصرین حلب بھیجے۔
    چینی بحری جہاز متنازعہ جاپانی جزائر کے قریبی سمندری علاقے داخل ہوئے ہیں: ٹوکیو

    چینی بحری جہاز متنازعہ جاپانی جزائر کے قریبی سمندری علاقے داخل ہوئے ہیں: ٹوکیو

    Sat, 12 Nov 2016 15:42:21 
    جاپان نے کہا ہے کہ چین کے چار جنگی بحری جہاز اُس کے متنازعہ جزائر کی سمندری حدود میں داخل ہو کر واپس لوٹ گئے ہیں۔ٹوکیو حکام کے مطابق چینی بحری جہاز دو گھنٹے تک جزائر کی سمندری حدود میں موجود رہے۔
    افغانستان میں امریکا کی سب سے بڑی بیس پر حملہ، چار ہلاک

    افغانستان میں امریکا کی سب سے بڑی بیس پر حملہ، چار ہلاک

    Sat, 12 Nov 2016 15:37:40 
    افغانستان میں تعینات امریکی فوج کے زیر استعمال سب سے بڑے ملٹری بیس کے اندر ہونے والے ایک دھماکے کے نتیجے میں کم از کم چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
    ٹرمپ مخالف مظاہرے جاری

    ٹرمپ مخالف مظاہرے جاری

    Sat, 12 Nov 2016 15:33:36 
    امریکا میں آٹھ نومبر کے صدارتی الیکشن میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے خلاف کئی شہروں میں مظاہرے جاری ہیں۔ ان احتجاجی مظاہروں میں ہزاروں لوگ نئے صدر کے انتخاب کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں۔