Sun, 18 Sep 2016 15:51:44
سعودی عرب کے مشرقی شہر الدمام کی الخضریہ کالونی میں ہفتے کے روز ڈیوٹی پر مامور ایک پولیس پارٹی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں کم سے کم دو پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کی گشتی پارٹی کے دو اہلکارفورڈ ماڈل کی ایک گاڑی پر سوار تھے اور الخضریہ میں گشت کر رہے تھے۔
View more
Sun, 18 Sep 2016 15:49:04
اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس کے آئرن ڈوم راکٹ شکن نظام نے ہفتے کے روز شام کی جانب سے مقبوضہ گولان پر چلائے گئے راکٹ کو فضا میں تباہ کردیا۔فوج کے بیان میں بتایا گیا کہ شام کی جانب سے داغے گئے اس راکٹ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ قابض افواج کے زیر انتظام آئرن ڈوم نظام نے چند گھنٹوں کے بعد مقبوضہ گولان کے کنارے پر ایک اور راکٹ کو فضا میں ہی تباہ کر ڈالا۔
View more
Sun, 18 Sep 2016 15:47:18
یمن اور سعودی عرب کی سرحد پر یمنی باغیوں اور سعودی فورسز کے درمیان شدید لڑائی کی اطلاعات ہیں۔ الطوال گذرگاہ اور اس کے قرب وجوار میں یمنی باغیوں نے سعودی عرب میں دراندازی کی کوشش کی تھی جسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔ سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحادی کے طیاروں اور توپخانے کی مدد سے یمن میں باغیوں کے کئی ٹھکانے اور میزائل لانچنگ اڈے تباہ کردیے گئے ہیں۔
View more
Sun, 18 Sep 2016 15:45:30
شام کے دیر الزور شہر میں امریکا کے فضائی حملیمیں شامی فوجیوں کی ہلاکتوں کے بعد روس نے شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے الزام عاید کیا ہے کہ واشنگٹن شدت پسند گروپ داعش کے ساتھ ساز باز کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دیر الزور میں ہفتے کے روز امریکی فوج نے شام کی سرکاری فوج پر فضائی حملہ کر کے داعش کو حملوں میں مدد فراہم کی ہے۔
View more
Sun, 18 Sep 2016 15:43:29
امریکی شہر نیویارک میں ایک زور دار دھماکہ ہوا۔ امریکی حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 29افراد زخمی ہو گئے ہیں۔دھماکہ دسٹرک میہہیٹن کے علاقے چیلسی میں مقامی وقت کے مطابق 9بجے ہوا۔ عینی شاہدین کے مطابق، آگ بجھانے والی گاڑیاں اور ایمبولینس جائے حادثہ پر پہنچ چکی ہیں۔ امدادی کارکنوں کے مطابق زخمیوں میں سے کسی کی بھِی حالت تشویشناک نہیں ہے۔
View more
Sun, 18 Sep 2016 15:10:03
بھٹکل مسلم جماعت مسقط،عمان کے زیر اہتمام عیدملن پروگرام مورخہ 12/ستمبر 2016ء پیر کو عیدالاضحی کی شب 10بجے طعا م کے بعد رامی ڈریم رسورٹ سیب میں منعقد کیاگیا۔ پروگرام کا آغاز جناب مولوی افضل گوائی صاحب کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔
View more
Sun, 18 Sep 2016 15:05:48
الال پولیس نے دو ایسے ملزمین کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے میڈیکل کالج میں سیٹ دلانے کے نام پر کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی کی ہے۔
View more
Sun, 18 Sep 2016 15:02:37
سری دیوی انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی منگلورو میں "انجینئرس ڈے 16- "کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ہونے والے ٹیکنیکل کوئز مقابلے میں انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ منیجمنٹ بھٹکل کے دو طلباء نے شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے اول انعام جیتنے میں کامیاب ہوگئے۔
View more
Sun, 18 Sep 2016 15:00:13
کمٹہ ونّلی میں واقع آئیڈیل ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر جناب عبدالقادر شیخ نے اپیل کی ہے کہ اسکول میں چھوٹے بچوں کے درمیان معمولی جھگڑے سے پیش آنے والے حادثے کو بڑا تنازعہ نہ بنایا جائے اور اس ادارے کو بدنام کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy