نئی دہلی ، 12/ جولائی (ایس او نیوز /ایجنسی)جنتر منتر پر پرچہ لیک اور امتحانی بے ضابطگیوں کے خلاف کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے دھرنے کو اتوار کو 23 دن اور سماجی کارکن سونم وانگ چک کی بھوک ہڑتال کو 15 دن ہوگئے۔
سنیچر کو اداکار پرکاش راج بھی جنتر منتر پہنچے اور تحریک کی حمایت کا اعلان کیا۔ ان کے علاوہ جنوبی ہند کی معروف گلوکارہ چنمئی سری پدا نے بھی ٹویٹ کے ذریعہ سونم وانگ چک سے اظہار یکجہتی کیا اور ان کی بھوک ہڑتال پر توجہ نہ دینے پر مودی سرکار پر برہمی کا اظہار کیا۔
جنتر منتر میں احتجاج میں شرکت کے بعد پرکاش راج نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے ایکس پوسٹ کیا ہے کہ ’’میں جنتر منتر پر اپنے ملک کے نوجوانوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے موجود ہوں۔‘‘
اس بیچ بائیں محاذ کے کئی لیڈر، جن میں کیرالا کے سابق وزیر مالیات تھامس آئیزیک اور تریپورہ کے اپوزیشن لیڈر جتیندر چودھری شامل ہیں، جنتر منتر پہنچ کر احتجاج میں شریک ہوئے۔
اس بیچ گاندھی سے موازنہ پر وانگ چک نے کہا ہے کہ وہ نہ تو ’’اکیسویں صدی کے گاندھی‘‘ ہیں اور نہ ہی کوئی ہیرو، بلکہ صرف ایک عام شہری ہیں۔