ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ریاستی خبریں
    سعودی عرب:اسرائیل کے مشرقی القدس کے نزدیک یہود کی آبادکاری کے نئےمنصوبہ کی مذمت

    سعودی عرب:اسرائیل کے مشرقی القدس کے نزدیک یہود کی آبادکاری کے نئےمنصوبہ کی مذمت

    Wed, 18 Nov 2020 19:23:56 
    سعودی عرب نے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس (یروشلیم ) کے نزدیک یہود کو بسانے کے لیے 1257 نئے مکانوں کی تعمیر کے منصوبے کو مسترد کردیا ہے اور اس کی مذمت کی ہے۔اسرائیل نے ان مکانوں کی تعمیر کے لیے ٹھیکے داروں سے بولیاں طلب کی ہیں۔
    ’ملا عمر ایرانی‘ پاکستانی پولیس کے ساتھ کراس فائرنگ میں ہلاک

    ’ملا عمر ایرانی‘ پاکستانی پولیس کے ساتھ کراس فائرنگ میں ہلاک

    Wed, 18 Nov 2020 19:12:22 
    پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے تربت میں فائرنگ کے ایک واقعے میں تین ایرانی شہری مارے گئے جن میں ایران کو انتہائی مطلوب شخص ملا عمر ایرانی بھی شامل ہیں۔ تربت پولیس نے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تینوں افراد پولیس سے مبینہ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگئے۔
       ٹرمپ نے سائبر سیکورٹی کے ڈائریکٹر کو برطرف کردیا

    ٹرمپ نے سائبر سیکورٹی کے ڈائریکٹر کو برطرف کردیا

    Wed, 18 Nov 2020 18:48:18 
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز سائبر سیکورٹی اور انفرا اسٹرکچر سیکورٹی کے ڈائریکٹر کرس کربز کو ان کے عہدے سے فارغ کر دیا۔اس حوالے سے اپنی ٹویٹ میں ٹرمپ نے کہا ہے کہ کرس کربز کی جانب سے 2020کے انتخابات کی سیکورٹی کے حوالے سے جاری حالیہ بیان درست نہیں ہے،کیوں کہ انتخابات میں وسیع پیمانے پر خلاف ورزیاں اور دھاندلی ہوئی؛لہٰذا سائبر سیکورٹی اور انفرا اسٹرکچر سیکورٹی ایجنسی کے ڈائریکٹر کو ان کے منص
    براک اوبامہ کا انکشاف: پاکستان میں اسامہ کیخلاف امریکی آپریشن پر کون خوش ہوا؟

    براک اوبامہ کا انکشاف: پاکستان میں اسامہ کیخلاف امریکی آپریشن پر کون خوش ہوا؟

    Wed, 18 Nov 2020 18:08:30 
    امریکہ کے سابق صدر براک اوباما اپنی نئی کتاب ’اے پرامسڈ لینڈ‘ میں لکھا ہے کہ پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں نیوی سیلز کے آپریشن میں القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد ان کا خیال تھا کہ سب سے مشکل فون کال پاکستانی صدر آصف زرداری کو ہو گی، کیونکہ اس واقعے کے بعد ان پر پورے ملک سے دباؤ ہو گا کہ پاکستان کی سا لمیت کی تضحیک ہوئی ہے۔
    امریکہ: بوائے اسکاؤٹس کے خلاف جنسی زیادتی کے 90 ہزار مقدمات دائر

    امریکہ: بوائے اسکاؤٹس کے خلاف جنسی زیادتی کے 90 ہزار مقدمات دائر

    Wed, 18 Nov 2020 17:52:38 
    پیر کے روز مقررہ تاریخ ختم ہونے سے پہلے، تقریباً 90 ہزار مردوں نے بوائے اسکاؤٹس آف امریکہ کے خلاف جنسی زیادتی کے دعوے دائر کیے ہیں۔ ان مردوں نے اسکاؤٹ ماسٹرز اور اور دیگر لیڈروں پر جنسی زیادتی کے الزامات عائد کیے ہیں۔ ان میں سے اکثر کیسزکا تعلق 60، 70 اور 80 کے عشروں سے ہے۔
    اپنے دفاع کے لیے امریکہ اور نیٹو پر انحصار کرنا ہو گا: جرمن وزیرِ دفاع

    اپنے دفاع کے لیے امریکہ اور نیٹو پر انحصار کرنا ہو گا: جرمن وزیرِ دفاع

    Wed, 18 Nov 2020 17:48:18 
    جرمن کی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ جرمنی اور یورپ کو اپنے دفاع کیلئے آئندہ کئی عشروں تک امریکہ اورنیٹو پر انحصار کرنا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ٹھیک ہے کہ جرمنی اور یورپ کو اپنے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے, لیکن وہ آئندہ کئی عشروں تک اپنی سیکیورٹی کو امریکہ اور نیٹو کی مدد کے بغیر فراہم نہیں کر پائیں گے۔
    امریکہ کا افغانستان اور عراق سے مزید فوجیوں کی واپسی کا اعلان

    امریکہ کا افغانستان اور عراق سے مزید فوجیوں کی واپسی کا اعلان

    Wed, 18 Nov 2020 17:41:32 
    امریکہ نے افغانستان اور عراق میں تعینات اپنے مزید فوجیوں کو جنوری کے وسط تک واپس بلانے کا اعلان کیا ہے۔ امریکہ کے قائم مقام سیکرٹری دفاع کرس ملر نے منگل کو پینٹاگون میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ 15 جنوری تک افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد 2500 کر دی جائے گی اور عراق میں بھی اسی عرصے تک امریکی فوجیوں کی تعداد 2500 ہو گی۔
    دہلی میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے مکمل لاک ڈاون ضروری: اجے ماکن

    دہلی میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے مکمل لاک ڈاون ضروری: اجے ماکن

    Wed, 18 Nov 2020 11:10:17 
    کانگریس نے دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال کے کورونا انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے کے لئے بازاروں کو محدود طورپر بند کرنے کی پالیسی کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے وبا رکنے کے بجائے مزید پھیلے گی اس لئے بازاروں کو مکمل طورپر بند کیا جانا چاہئے۔
    بی جے پی رکن پارلیمنٹ ریتا بہگونا جوشی کی 6 سالہ پوتی کی آتش بازی سے موت

    بی جے پی رکن پارلیمنٹ ریتا بہگونا جوشی کی 6 سالہ پوتی کی آتش بازی سے موت

    Tue, 17 Nov 2020 19:59:04 
    بی جے پی کی رکن پارلیمان  ریتا بہگونا جوشی کی چھ سالہ پوتی منگل کی صبح اتر پردیش کے پریاگراج میں پٹاخے سے جلنے کی وجہ سے موت ہوگئی۔ معلومات کے مطابق پیر کو پٹاخوں سے مبینہ طور پر بچی جل گئی تھی۔ تقریبا 60 فیصد جلنے کے بعد انہیں پریاگراج کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ڈاکٹروں اور لواحقین نے اس بارے میں مزید معلومات دینے سے انکار کردیا۔ لواحقین نے معاملے میں رازداری برقرار رکھنے کی درخواست کی