29-01-2025
سپریم کورٹ نے دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے اے آئی ایم آئی ایم کے امیدوار اور دہلی فسادات کے ملزم طاہر حسین کو پولیس تحویل میں رہتے ہوئے انتخابی مہم چلانے کی اجازت دے دی ہے۔ عدالت نے سخت شرائط عائد کرتے ہوئے واضح کیا کہ طاہر حسین دن کے وقت پولیس کی نگرانی میں انتخابی تشہیر کر سکیں گے، لیکن ہر رات انہیں جیل واپس لوٹنا ہوگا۔
View more
28-01-2025
سپریم کورٹ نے کانپور کے مولوی سید شاہ کاظمی عرف محمد شاد کو ضمانت دے دی ہے، جن پر ایک ذہنی طور پر معذور نابالغ کے غیر قانونی تبدیلی مذہب کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ عدالت عظمیٰ نے اپنے بیان میں کہا کہ غیر قانونی تبدیلی مذہب کو قتل، عصمت دری یا ڈکیتی جیسے سنگین جرائم کی فہرست میں شامل نہیں کیا جا سکتا، جس کی بنیاد پر ضمانت دینے سے انکار کیا جائے۔
View more
25-01-2025
الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) میں خرابی کے معاملے کی تحقیقات کا مسئلہ ایک بار پھر سپریم کورٹ میں پہنچ گیا ہے۔ چیف جسٹس سنجیو کھنہ کی قیادت میں بنچ نے ای وی ایم کی تصدیق کے لیے پالیسی بنانے کا مطالبہ کرنے والی عرضی پر سماعت کی اجازت دے دی ہے۔ یہ عرضی ہریانہ کے سابق وزیر اور پانچ بار رکن اسمبلی رہ چکے کرن سنگھ دلال کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔
View more
23-01-2025
سپریم کورٹ نے آسام کے مٹیا ٹرانزٹ کیمپ میں 270 غیر ملکیوں کی حراست کے معاملے میں وضاحت نہ پیش کرنے پر ریاستی حکومت پر ناراضگی ظاہر کی ہے۔ جسٹس ابھئے ایس اوکا اور جسٹس نونگمی کاپم کوٹیشور سنگھ کی سربراہی میں بنچ نے آسام کے چیف سکریٹری کو ہدایت دی ہے کہ وہ سماعت کی اگلی تاریخ پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے موجود رہ کر معاملے کی وضاحت کریں۔
View more
22-01-2025
متھرا کی شاہی مسجد عیدگاہ کمیٹی نے مرکزی حکومت پر ایک سنگین الزام عائد کیا ہے۔ کمیٹی کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت قصداً ’پلیسز آف ورشپ ایکٹ 1991‘ معاملے میں اپنا جواب داخل نہیں کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں مسجد کمیٹی نے 21 جنوری کو سپریم کورٹ کا رخ کیا ہے۔
View more
20-01-2025
سپریم کورٹ نے پیر کے روز لوک سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما راہل گاندھی کو بڑی راحت فراہم کی۔ عدالت نے ان کے خلاف دائر ہتک عزت کیس میں نچلی عدالت کی کارروائی پر اگلے حکم تک عبوری پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ کیس 2019 کے لوک سبھا انتخابات کے دوران چائباسا میں بی جے پی رہنما امیت شاہ کے بارے میں راہل گاندھی کے دیے گئے بیان سے متعلق ہے۔
View more
16-01-2025
سپریم کورٹ نے بدھ کے روز ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو خبردار کیا کہ اگر وہ گمراہ کن اشتہارات کے خلاف مناسب کارروائی نہیں کرتے تو ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے گی۔ جسٹس ابھئے ایس اوکا اور جسٹس اجول بھوئیاں کی بنچ نے سینئر وکیل شادان فراست کی طرف سے پیش کردہ نوٹ کا جائزہ لیا اور پایا کہ متعدد ریاستیں متعلقہ ہدایات پر عمل نہیں کر رہی ہیں۔
View more
16-01-2025
سپریم کورٹ نے بدھ (15 جنوری) کو منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران مرکزی حکومت کے رویے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے مرکز کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ قانون کے طے شدہ اصولوں کے خلاف دلائل پیش کرنے کا رجحان کسی بھی صورت میں قبول نہیں کیا جائے گا۔ یہ تبصرہ ایک خاتون ملزمہ کی پی ایم ایل اے کے تحت ضمانت عرضی پر سماعت کے دوران کیا گیا، جہاں عدالت نے قانون کی پاسداری کے اصول پر زور دیا۔
View more
13-01-2025
سپریم کورٹ 15 جنوری (بدھ) کو کانگریس کے سینئر رہنما جے رام رمیش کی دائر کردہ رِٹ عرضی پر سماعت کرے گا، جس میں الیکشن رولز 1961 میں کی جانے والی ترمیم کو چیلنج کیا گیا ہے۔ یہ ترمیم بعض الیکٹرانک دستاویزات کو عوامی معائنہ سے روکنے کے حوالے سے ہے، جس پر کانگریس نے اعتراض کیا ہے۔
View more
08-01-2025
سپریم کورٹ کی ایک بینچ نے ججوں کی تنخواہوں اور پینشن کے حوالے سے سخت تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’جب ججوں کو تنخواہ دینے کی بات آتی ہے تو حکومتیں مالی مشکلات کا ذکر کرتی ہیں۔‘‘ بینچ نے کہا کہ ریاست کے پاس مفت سہولتیں تقسیم کرنے کے لیے پیسے ہیں، لیکن ججوں کی تنخواہ اور پینشن کے لیے نہیں۔
View more
07-01-2025
عصمت دری کے معاملے میں طویل عرصے سے جیل میں قید آسارام کو آج سپریم کورٹ نے ضمانت دینے کا فیصلہ سنایا۔ 2013 میں عصمت دری کے ایک مقدمے میں قصوروار قرار دیے جانے کے بعد گاندھی نگر کی ذیلی عدالت نے آسارام کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ وہ تب سے جیل میں ہیں۔ سپریم کورٹ نے آج طبی بنیادوں پر انھیں 31 مارچ تک عبوری ضمانت دینے کا حکم جاری کیا۔
View more
04-01-2025
سپریم کورٹ نے جمعہ کو نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) اور دیگر سرکاری حکام سے عدالت میں اپیل دائر کرنے میں غیر ضروری تاخیر پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور ان سے محاسبہ کرنے کا مطالبہ کیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy