بنگلورو،11؍جولائی(ایس او نیوز) بروہت بنگلور مہا نگر پا لیکے(بی بی ایم پی) چیف کمشنر گور گپتا نے بتا یا کہ جن وارڈز میں کووِڈ۔19کے معا ملات میں اضافہ ہو رہا ہے وہاں پر زیادہ تعداد میں کووِڈ ٹسٹ کئے جا ئیں گے۔اس سلسلہ میں ڈاکٹرز کووِڈ کی علامات والے افراد کے مکانوں تک پہنچ کر ان کی جانچ کر یں گے۔
اخباری نمائندوں سے بات کر تے ہوئے انہوں نے اس بات کی جانکاری دی۔ انہوں نے بتا یا کہ شہر میں روزانہ 500سے 600 نئے کووڈ معا ملات درج ہو رہے ہیں۔جن زونس میں کووڈ معا ملات زیادہ تعداد میں درج ہو رہے ہیں ان کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ گورو گپتا نے بتا یا کہ متا ثرہ افراد کے مکانوں کو مائیکرو کنٹین منٹ زون کے طور پر نشاندہی کر کے متا ثرہ افراد کو ہوم آئیسو لیشن کیا جائے گا۔ انہوں نے بتا یا کہ بی بی ایم پی کے اسپیشل کمشنر (صحت)،بی بی ایم پی شعبہ صحت کے سینئر افسران کووِڈ معا ملات پرقابو پانے کے لئے درکار اقدامات کررہے ہیں۔
گورو گپتا نے بتا یا کہ بی بی ایم کے آٹھوں زونس میں سے مہادیو پورہ اور ایسٹ زونس میں زیادہ تعداد میں کووڈ ٹسٹ کر نے کی ہدایت دی گئی ہے۔انہوں نے بتا یا کہ وائرس کا پھیلنا لازمی ہے، گذشتہ سال کووڈ کی پہلی لہر کے موقع پر الفا وائرس کے طور پر نشاندہی کی گئی تھی۔ اس مرتبہ ڈیلٹا وائرس کے طور پر پتا لگا یا جا رہا ہے۔کووڈ کی دوسری لہر کے دوران ملک بھر میں 70فیصد ڈیلٹا وائرس کی وجہ سے معا ملات میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتا یا کہ ڈیلٹا وائرس تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے، اس سے متاثرہ افراد کی تعداد بھی بڑھنے لگی ہے۔اب ڈیلٹا وائرس آسٹریلیا،برطانیہ اور امریکہ جیسے ممالک میں پھیلنے لگا ہے۔ گورو گپتا کے مطابق مہا راشٹرااورکیرلا سمیت دیگر ریاستوں میں پازیٹی ویٹی شرح کافی زیا دہ ہے جبکہ کرناٹک میں یہ شرح.2فیصد ہے۔اب بھی ریاست اور بیرونی ریاستوں کا سفر کرنے والے افراد میں کووڈ کی علامات پائی جا رہی ہیں۔ اس لئے ماسک کا استعمال اور سماجی دوری اختیار کرنے پر سختی کے ساتھ عمل ہونا چاہئے۔
انہوں نے بتا یا کہ اَن لاک کے بعد شہر کے ہر علاقہ میں عوام کی بھیڑ دکھائی دے رہی ہے۔عوام اس بات سے اچھی طرح واقف ہوں کہ صرف اَن لاک ہو ا ہے کورونا اب بھی ہمارے درمیان موجود ہے۔لہٰذا کووِڈ ضوابط پر عمل کیا جائے اور اس میں لا پروائی ہر گز نہ بر تی جائے۔