ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آئی آرسی ٹی سی گھوٹالہ: تیجسوی یادو کی عرضی خارج، الگ چلے گی سی بی آئی۔ای ڈی مقدمات کی سماعت

آئی آرسی ٹی سی گھوٹالہ: تیجسوی یادو کی عرضی خارج، الگ چلے گی سی بی آئی۔ای ڈی مقدمات کی سماعت

Tue, 23 Jul 2019 22:06:34    S.O. News Service

نئی دہلی، 23 جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) آئی آرسی ٹی سی گھوٹالہ معاملے میں زیریں عدالت سے آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔نچلی عدالت نے تیجسوی یادو کی عرضی خارج کر دی ہے۔کورٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ سی بی آئی اور ای ڈی کے معاملے میں الگ سماعت چلے گی۔دراصل تیجسوی یادو مطالبہ کر رہے تھے کہ معاملے میں جب تک الزامات طے نہیں ہوتے ہیں اس وقت تک ای ڈی اس معاملے میں الزامات پر بحث نہ کرے۔ای ڈی نے یہ کیس سی بی آئی کی ایف آئی آر پر درج کیا تھا۔بتا دیں کہ آئی آرسی ٹی سی گھوٹالہ معاملے میں آر جے ڈی صدر لالو یادو، رابڑی دیوی اور تیجسوی یادو سمیت کئی لوگ ملزم ہیں۔اب کورٹ 31 جولائی کو دونوں مقدمات کی سماعت کرے گا،اگرچہ کورٹ نے اپنے فیصلے میں صاف کر دیا ہے کہ سی بی آئی اور ای ڈی دونوں معاملات الگ چلیں گے۔دراصل الزام ہے کہ انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورازم کارپوریشن (آئی آرسی ٹی سی) کے ذریعے رانچی اور پوری میں چلائے جانے والے دو ہوٹلوں کی نگرانی کا کام اچانک سجاتا ہوٹل نام کی کمپنی کو دے دیا گیا۔ونے اور وجے کوچر اس کمپنی کے مالک تھے اور سجاتا ہوٹل نے اس کے بدلے میں مبینہ طور پر لالو یادو کو پٹنہ میں تین ایکڑ زمین دے دی،جوغیراعلانیہ جائیداد تھی،اس معاملے میں سی بی آئی کئی بار رابڑی دیوی، تیجسوی یادو سے بھی پوچھ گچھ کر چکی ہے۔


Share: