ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اقتدارکی ہوس میں غیراخلاقی اتحادکومبارک باد، رندیپ سرجے والا کاکھٹر،دشینت پرزوردارطنز

اقتدارکی ہوس میں غیراخلاقی اتحادکومبارک باد، رندیپ سرجے والا کاکھٹر،دشینت پرزوردارطنز

Sun, 27 Oct 2019 23:26:17    S.O. News Service

نئی دہلی،27اکتوبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) کانگریس نے ہریانہ میں بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی)اور جن نائک جنتاپارٹی (جے جے پی)کی مخلوط حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ اقتدار کی ہوس میں تشکیل دی گئی حکومت میں شامل دونوں پارٹیوں کو مبارک باد۔ کانگریس کے چیف ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے اتوار کو ٹویٹ کیا،”اقتدار کی ہوس اور اصولوں کی چتا پر تشکیل دی گئی ہریانہ کی نئی بی جے پی جے جے پی حکومت کو مبارک باد‘انھوں نے طنز کرتے ہوئے کہاکہ اب امید ہے کہ کھٹر حکومت میں کروڑوں روپئے میں فروخت ہوئے پیپروں کی جانچ ہوگی۔حکومت کی سرپرستی میں چل رہے چٹا اور نشے کے کاروبار کی جانچ ہوگی۔ہریانہ جلانے والے بھائیوں کی جانچ ہوگی واضح رہے کہ ہریانہ کی 90رکنی اسمبلی کیلیے 24اکتوبر کو آئے نتائج میں کسی پارٹی کو اکثریت نہیں ملی تھی۔پچھلی بار واضح اکثریت کی حکومت بنانے والی بی جے پی کو اس بار سب سے زیادہ 40سیٹیں ملیں۔کانگریس کو 1سیٹوں پر اکتفاکرنا پڑا جبکہ جے جے پی کو 10سیٹیں ملی تھیں اور آٹھ آزاد امیدوار کامیاب ہوئے تھے۔بی جے پی اور جے جے پی نے مخلوط حکومت بنانے کا فیصلہ کیا اور مسٹر کھٹر نے آج دوسری بار وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔


Share: