ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اپن انگڈی : ندی میں تیرنے گئے ہوئے 2 طالب علم ہوگئے غرقاب

اپن انگڈی : ندی میں تیرنے گئے ہوئے 2 طالب علم ہوگئے غرقاب

Tue, 06 Jul 2021 12:48:27    S.O. News Service

اپن انگڈی، 6؍  جولائی (ایس او نیوز) نیتراوتی ندی کے کنارے پر تیرنے گئے دو طالب علم غرقاب ہوگئے جن  کی شناخت گدک کے رہنے والے  نینگا راجو اور ستیش کے طور پر کی گئی ہے۔
    
پتہ چلا ہے کہ ندی میں غرقابی سے ہلاک ہونے والے طالب علم کے والدین یہاں مقامی طور پر ایک باغ میں ملازمت کررہے ہیں۔ ماں باپ کے بازار جانے کے بعد ان دونوں بیٹوں نے ندی میں نہانے کا پروگرام بنایا ۔ اس دوران دونوں پانی میں ڈوب کر لاپتہ ہوگئے اس بات کی خبر ملتے ہی مقامی تنظیم کے رضا کاروں نے طالب علموں  کے لئے تلاشی مہم شروع کی ۔ اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر نیتراوتی ندی میں غوطہ خوری کرتے ہوئے دونوں لڑکوں کی لاشیں نکالنے کی کارروائی انجام دینے میں یوٹی فیاض، احمد رشید، چئیبّا، عبدالسلام وغیرہ نے قابل ستائش کردار ادا کیا۔ 
    
اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اپن انگڈی پولیس اسٹیشن کے افسران اور اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے۔ سب انسپکٹر کمار نے حالات کا جائزہ لیا اور اس ضمن میں کیس درج  کرلیا۔


Share: