نئی دہلی،2؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ایئرمارشل ہرجیت سنگھ اروڑا اے وی ایس ایم نے یکم اکتوبر ، 2018کو گاندھی نگرمیں جنوبی مغربی ایئرکمان میں ایئرآفیسرکمانڈنگ۔ان۔چیف کی حیثیت سے عہدہ سنبھال لیاہے۔ انھوں نے ایئرمارشل آرکے دھیر، پی وی ایس ایم،اے وی ایس ایم ، وی ایس ایم ، اے ڈی سی کی جگہ یہ عہدہ سنبھالاہے جو 30ستمبر ،2018کو سبکدوش ہوچکے ہیں۔ایئرمارشل کوبھارتی فضائیہ میں ایک جنگی پائلٹ کے طورپر دسمبر 1981میں کمیشنڈ کے طورپر موصوف کو حادثے سے پاک آپریشن فلائننگ کا مالامل اور متنوع تجربہ حاصل ہے۔ اس میں مگ 21، مگ 29اور بھارتی فضائیہ میں شامل دیگرطیاروں کواڑانے کا تجربہ شامل ہے۔ موصوف ہیلی کاپٹربھی اڑاچکے ہیں۔ انھیں تدویری اور فضائی جنگی ترقیات اداروں سے خوبی کے حامل گریجویٹ کی سند مل چکی ہے۔ وہ دفاعی خدمات اسٹاف کالج اور نیشنل ڈیفنس کالج سے بھی وابستہ رہے ہیں۔ وہ دفاع اورکلیدی مطالعات میں ماسٹرآف فلاسفی کی ڈگری رکھتے ہیں۔ایئرآفیسرنے جنوبی مشرقی خطے میں ایک مگ 21، بی آئی ایس اسکویڈرن کی کمان کی ہے اوربعدازاں وہ اسی سیکٹرمیں فضائی دفاعی سمت مرکز کے کمانڈربھی رہ چکے ہیں۔موصوف مگ 29بیس کو بھی کمان کرچکے ہیں یہ مغربی سرحدپرہواتھا اور بطورایئروائس مارشل وہ مغربی کمان کے صدردفاترمیں ایئرڈیفنس کمانڈربھی رہ چکے ہیں۔ مشرقی فضائی کمان میں بھی وہ ایسی ذمہ داریاں نبھاچکے ہیں۔ ایئرمارشل کے طورپر وہ اے اوسی۔ان۔ سی کے طورپر عہدہ سنبھالنے سے قبل فضائیہ کے صدردفاترمیں ڈائرکٹرجنرل(معائنہ اورسلامتی)اورڈائریکٹرجنرل( آپریشن )رہ چکے ہیں۔انھوں نے تدبیری اورفضائی جنگی ترقیات ادارے میں ہدایت کارعملے کے طورپربھی اور ڈائرکٹوریٹ آف ایئراسٹاف انسپکشن کے فلائننگ انسپکٹربھی رہ چکے ہیں۔ وہ بینک کاک میں واقع بھارتی سفارت خانے ، تھائی لینڈ میں 2006سے 2009کے درمیان دفاعی اتاشی بھی رہ چکے ہیں۔اپنی ممتاز خدمات کے لئے انھیں 26دسمبر،2011کو صدرجمہوریہ ہند کے ذریعہ ‘اتی وششٹ سیوامیڈل ’ سے نوازاجاچکاہے۔ایئرمارشل میں محترمہ بلجیت کوراروڑا کو اپنی شریک حیات بنایاہے اس موقع پرمنعقدہ ایک شانہ بشانہ تقریب میں محترمہ بلجیت اروڑہ نے فضائیہ کے عملے کی اہلیاؤں کی فلاح وبہبود کی ایسوسی ایشن کی صدر ( علاقائی ) کی حیثیت سے بھی عہدہ سنبھالا۔